سانحہ 12 مئی، میئرکراچی پر فرد جرم عائد

انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
سماعت میں فاضل جج نے کمرۂ عدالت میں موجود ملزمان پر 12 مئی 2007ء کو شارع فیصل پر جلاؤ گھیراؤ اور سابق چیف جسٹس کا راستہ روکنے سے متعلق دائر ایک مقدمے میں فرد جرم عائد کی جس پر تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ دیگر 3مقدمات میں وکلاء کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی، بعد ازاں عدالت نے مقدمات کی سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔

پنھنجي راءِ لکو