آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا: پرویز خٹک

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مخالفین جو چاہیں کر لیں تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، اب نیا پاکستان بنے گا، ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کریں گے، من گھڑت بیانات سے صرف سیاست چمکائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار نواز شریف اور شہباز شریف کا احتساب ہورہا ہے، اب اگر ان کے خلاف فیصلے آرہے ہیں تو یہ اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے ملک میں جاگیرداروں کی سیاست کو فل اسٹاپ لگا دیا۔

پنھنجي راءِ لکو