پاکستان کو ہمیشہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی کا سامنا رہا: رضا ربانی

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جمہوری عمل ہی اس کی بقا کا ضامن ہے، جمہوریت مضبوط ہوگی تو ملک بھی ترقی کرے گا، جمہوریت کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور اسرائیلی فوج کی جارحیت سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی طاقتوں نے قبضہ جما رکھا ہے، ظلم وبربریت کی وہ داستان رقم کی جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
امت مسلمہ نے فلسطینی مظلوموں کے لیے کبھی مؤثر آواز نہیں اٹھائی، جبکہ گلف ممالک اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں، دنیا کی سیاست میں ایک نیا الائنس نظر آرہا ہے، فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا، فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں جب بھی پیش ہوا ویٹو کیا گیا۔
رہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں، سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین وکشمیر کےحل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، شام میں اسرائیلی بمباری سے مظلوموں کا خون بہایا جارہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو