جینا ہیسپل امریکی خفیہ ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

امریکی خفیہ ایجنسی نے جینا ہوسپل کو بطور ڈائرکٹر سی آئی اے مقرر کردیا۔ اکسٹھ سالہ جینا ہوسپل سی آئی اے کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
امریکی سینیٹ میں سی آئی اے کے 2 سابق ڈائرکٹرز نے جینا ہوسپل کی حمایت کی تھی۔ امریکی سینیٹ کی جانب سے 45 کے مقابلے میں 54 ووٹ سے جینا ہیسپل کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر تقرری کی منظوری دی گئی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں جینا ہیسپل کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔

پنھنجي راءِ لکو