سعودی عرب : حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی شہر خمیس مشیط کو یکے بعد دیگرے دو بیلسٹک میزائل ھملے کیے تاہم سعودی عرب کے فضائی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے ناکام بنا دیئے۔
ترجمان عرب اتحاد ’کرنل ترکی المالکی‘ کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کی شام یمن سے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی شہر خمیس مشیط کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے تھے، ان میں سے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ دوسرا میزائل خمیس مشیط کے غیر آباد صحرائی علاقے میں گرا ہے۔
کرنل ترکی المالکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان میں سے ایک میزائل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب ناکارہ بنایا گیا جبکہ دوسرا میزائل شہر کے آبادی والے علاقوں سے دور بے آباد صحرائی علاقے میں گرا ہے جسے ناکارہ بنا دیا گیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پنھنجي راءِ لکو