الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرستیں شائع کر دیں

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے مجموعی طور 10کروڑ 59لاکھ 55ہزار 407ووٹرز رجسٹرڈ ہے۔ مردووٹرکی تعداد5کروڑ92لاکھ 24ہزار262ہے جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد4کروڑ67لاکھ31ہزار145ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کل ووٹرزکی تعداد 6 کروڑ6 لاکھ 72 ہزار 868 ہے، پنجاب میں 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار876 خواتین اور 3 کروڑ 36 لاکھ 79 ہزار 992 مرد الیکشن میں‌ ووٹ ڈالیں گے۔
سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 شہری ووٹ ڈالیں‌ گے، جن میں‌ مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار844، جب کہ خواتین ووٹرزکی تعداد 99 لاکھ 54 ہزار400 ہے.
خیبرپختونخواہ میں ووٹرزکی کل تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار299 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ 5 ہزار831 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 66 لاکھ 10 ہزار 468 ہے۔
بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے، بلوچستان میں 24 لاکھ 86 ہزار 230 مرد اور 18 لاکھ 13 ہزار 464 خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
عام انتخابات میں فاٹا کے 25 لاکھ 10 ہزار 154 اور وفاقی علاقے میں 7 لاکھ 5 ہزار 348 ووٹرز الیکشن کے روز ووٹ ڈالیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو