بھارت رقم منتقلی کا الزام: نواز شریف کا چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس

نوازشریف کی جانب سے نیب کو بھیجے گئے نوٹس میں چیئرمین نیب کےالزامات کوقبل ازانتخابات دھاندلی قراردےدیا ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب توہین آمیزپریس ریلیزپر14روزمیں معافی مانگیں، چیئرمین نیب14روز میں ایک ارب روپےکاہرجانہ اداکریں،انگریزی اوراردواخبارات میں باقاعدہ معافی شائع کی جائے، معافی نہ مانگنےاورہرجانہ ادانہ کرنےپرقانونی کارروائی کی جائےگی۔
نوٹس کے مطابق 8مئی کونیب نےجھوٹی اورتوہین آمیزپریس ریلیزجاری کی، بھارت میں منی لانڈرنگ سے4.9ارب منتقل کرنےکاالزام لگایاگیا، میڈیارپورٹس کےنوٹس پر8مئی کی پریس ریلیزمیں حوالہ نہیں دیاگیا،ورلڈبینک،اسٹیٹ بینک کی وضاحت کےباوجود ایک اورپریس ریلیز9 مئی کوجاری کی ۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ورلڈبینک نے8مئی کووضاحت اورالزامات کی نفی کردی تھی،9مئی کی پریس ریلیزمیں ورلڈبینک کی وضاحت کاذکرتک نہیں کیاگیا، باوثوق ذرائع سےتصدیق کےبغیراعلامیہ جاری کردینابدنیتی پرمبنی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو