مسلم لیگ ن ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے ، شہباز شریف

ایو ن فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں نواز شریف کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے عدالتی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نوازشریف کا نام نہیں، مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی، فیصلے میں بہت قانونی خامیاں ہیں۔
احتساب عدالت کا فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔
یہ بات دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف وہ شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور ایٹمی قوت بناتے وقت خارجی دباؤ، لالچ اور دھمکیوں کو ٹھکرایا، عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔
موٹرویز کا موجد نواز شریف ہے، دیامر بھاشا کو سردخانے سے نکال کر عملی میدان میں لانے والا نواز شریف ہے۔

پنھنجي راءِ لکو