بیلجیئم برازیل کو 1-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کازان (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بیلجیئم نے پانچ بار کی عالمی چیمپین برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔

بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور فرنینڈنہو نے پہلا گول سکور کیا جبکہ کیوین ڈی بروئین نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ برازیل کی جانب سے ریناٹو گسٹو نے 76 ویں منٹ میں واحد گول سکور کیا تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ بیلجیئم نے برازیل کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ روس کیساتھ ہو گا۔

پنھنجي راءِ لکو