انتخابات میں تحفظات کے باوجود نئی حکومت کیساتھ کام کرنےکیلئے مواقع تلاش کریں گے،امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ نے کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سےقبل کےانتخابی عمل میں خامیوں پرتحفظات ہیں، انتخابی مہم کےدوران آزادی اظہار رائےمیں رکاوٹیں ڈالی گئیں، انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں دیئے گئے، یہ رکاوٹیں صاف اور شفاف الیکشن کےلیےحکام کےبیان کردہ مقاصد کےبرعکس تھیں۔
یورپی مبصرین کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات کے لیگل فریم ورک میں مثبت تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے کالعدم تنظیموں سے وابستہ امیدوارں کی شرکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا تاہم انہو ں نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ پاکستانی عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔

پنھنجي راءِ لکو