اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان میں الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے مثبت اقدامات کیے، الیکشن کمیشن کی حمایت جاری رکھیں گے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے انتخابات کےانعقاد پر پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا حق ادا کرکے عوام نے جمہوریت کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 2018 کے کامیاب انعقاد پر برطانیہ، امریکا سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو