سعودی عرب نے کینیڈا کیلئے پروازیں معطل کردیں

سعودی عرب نے سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر تعلیم طلبہ کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ کہ کینیڈا کا موقف گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے، جن افراد کا ذکر کیا گیا انہیں ملکی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا، ہمارے قوانین گرفتار افراد کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا سعودی عرب دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا ۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی سزا ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کینڈا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا۔
دوسری جانب کینیڈین وزیر خا رجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کہا ہے کہ کہ سعودی طلبہ کو کینیڈا میں تعلیم سے روکنے کا عمل شرمناک ہو گا۔
انھوں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، خواہ یہ کینیڈا میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی۔
کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع اتنی تیزی سےکیوں بڑھا، سعودی عرب ہی جواب دے سکتا ہے، آرمرڈ وہیکلز کی ڈیل کا مستقبل کیا ہوگا، ریاض سےتفصیلات کا انتظار ہے۔

پنھنجي راءِ لکو