عمران خان سے قائم مقام امریکی سفیر جان ہوور کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے پاکستان میں تعینات قائم مقام امریکی سفیر جان ہوور نے ملاقات میں انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارنمنٹ کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر جان ایف ہوور کی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر جان ہوور کا ملاقات میں کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو