مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی جاری , ایک اور نوجوان شہید

24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی 5 ہوگئی ہے گزشتہ 10 روز میں دو درجن سے زائد کشمیری نوجوان بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سرود کے مطابق بھارتی فورسز نے رفیع آباد کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔
ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے گدورہ میں لوگوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

پنھنجي راءِ لکو