ریاستی جبرچھپانےکےلیےصحافیوں کوکشمیرمیں نہیں جانےدیاجارہا،ترجمان

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ایک ماہ میں بھارتی جارحیت سے 30 پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی اور 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا ہے، ریاستی جبرچھپانےکےلیےصحافیوں کوکشمیرمیں نہیں جانےدیاجارہا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ رواں برس بھارت1400سےزائد مرتبہ سیزفائرمعاہدےکی خلاف کرچکا ہے، بھارتی فائرنگ سے اب تک 30 سے زائد بے گناہ شہید جبکہ 150 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کے بارے میں کہاکہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے،پاکستان افغانستان کےمسئلےکےحل کےلیےتمام ممکن اقدامات کرے گا، پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم اسکا فیصلہ حکومت کرے گی۔ روس اورپاکستان کےدفاعی تعلقات بڑھ رہے ہیں،دونوں ملک باہمی تعاون سےدفاعی معاملات میں فروغ کےلیےکام کریں گے،روسی فیڈریشن کےیوم بحریہ پرپی این ایس اصلت نےتقریبات میں شرکت کی۔

پنھنجي راءِ لکو