نئے وزیراعظم کا حلف 16 یا 17 اگست کو ہوسکے گا، فوادچوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر انتخاب نہیں ہوا جبکہ قومی اسمبلی میں ہماری تعداد 180 ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی میں حتمی اکثریت 172 بنتی ہے اور پنجاب میں ہمارے ارکان کی تعداد 186 ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ 13 اگست کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی ہے اور عمران خان کی بطور وزیراعظم رہائش پر مشاورت جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کا حلف 16 یا 17 اگست کو ہوسکے گا اور کراچی سمیت اندرون سندھ سے پی ٹی آئی کو بہت بڑا مینڈیٹ ملا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے بڑے منصوبوں کا آغاز کریں گے اور خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر اور وزرااعلیٰ کے ناموں کا اختیارعمران خان کو دیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو