شاہ سلمان کی عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

عام انتخابات 2018 میں عمران خان کی واضح کامیابی پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کو جیت کی کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
خادم حرمین شریف شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں عمران خان کی صحت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی، انکا کہنا تھا کہ ہم سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان آج شام 5 بجے عمران خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو