حج کے لئے آنے والے نفرت انگیز اورسیاسی گفتگو نہ کریں، سعودی علماء

مکہ مکرمہ : سعودی علماءبورڈ نے حج پر ارض مقدس آنے والے فرزندان و بنات اسلام سے کہا ہے کہ وہ نفرت انگیزی ، عداوت برپا کرنے والی بیان بازی اور سیاسی گفتگو سے دور رہیں۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی علماءبورڈ نے حجاج کرام کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے دوران اہم مقامات پر ہر طرح کی برائی اور گناہ کے کاموں سے مکمل پرہیز کریں۔
حاجی بھائیوں کے درمیان نفرت اورعداوت بھڑکانے والے ہر عمل ، ہر دعوے سے اجتناب برتیںاور سیاسی گفتگو سے پر ہیز کریں۔
علماء کا کہنا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں حج کے دوران ہر طرح کی بدکلامی، بد زبانی ، لڑائی جھگڑے اور گندی حرکتوں سے منع کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو