فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنماء فرال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں اور حاضری لگا کر واپس چلے گئیں ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی گریز کیا۔
واضح رہے کہ فریال تالپور نے ہائی کورٹ کے بعد بنکنگ کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانتوں کا معاملہ زیر سماعت آیا۔ عدالت میں نیب پراسیکیوٹرپیش،ایف آئی اےتفتیشی افسرپیش نہیں ہوئے۔
سماعت کے دوران وکیل ایف آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسرانورمجیدکوتحویل میں لینےکیلئےاسلام آبادگئےہیں، تفتیشی افسرسےکیس میں پیشرفت سےمتعلق رپورٹ لینی ہے،پیشرفت رپورٹ کےبغیردلائل ممکن نہیں۔
اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ 18اگست کودلائل نہیں دیئےتوفیصلہ سنادیاجائےگا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

پنھنجي راءِ لکو