عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے 172 ووٹ درکار تھے جن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئے۔
ملک کے 22 ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا نیا قائد ایوان چننے کے لیے ایوان کودو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا اور اراکین کو ہدایت کہ جو اراکین عمران خان کے حق میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو اسپیکر کے دائیں جانب لابی(اے) اے میں جائیں اور جو شہبازشریف کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ اسپیکر کے بائیں جانب لابی (بی) میں چلے جائیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،صدر پی ایم ایل این شہباز شریف اور سیاسی پارٹیز کے سربراہان اجلاس میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی میں موجودتھے۔ ایوان میں پہنچنے پر مہمان گیلری میں موجود افراد نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں جب کہ اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی کی۔

پنھنجي راءِ لکو