الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخاب8،9یا10اکتوبرکوکروانے کی تجویز: ذرائع

زرائع کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلی کے30سےزائدحلقوں کاشیڈول جاری ہوگا،قومی اسمبلی کے11 اورصوبائی اسمبلی کے19سےزائدحلقوں پرانتخاب ہوگا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے شیڈول کی سمری منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔
زرائع کے مطابق ضمنی انتخاب کرانےکےلیے تین تاریخیں ارسال کی گئیں،ضمنی انتخاب8،9یا10اکتوبرکوکروانے کی تجویز دی ہے الیکشن کمیشن ایک تاریخ مقررکرکےشیڈول کی منظوری دےگا ۔
قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا، ان میں این اے 35، این اے 53، این اے 60، این اے 63، این اے 65، این اے 69، این اے 103، این اے 124، این اے 131 اور این اے 243 شامل ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو