پاکستان کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے اسپیکر اسد قیصر کے زیرصدارت ہوگا۔
خیال رہے کہ اس بار خفیہ رائے شماری کے بجائے وزارت عظمیٰ کے لیے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہرامیدوار کے لیے ایک ، ایک لابی مختص کی گئی ہے ۔ جو رکن جس کو ووٹ کرنا چاہے وہ اس لابی میں چلا جائے گا۔ووٹوں کی گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔
اراکین کی اکثریت حاصل کرنے والا ملک کا وزیراعظم ہوگا اورمنتخب وزیراعظم عہدے کا حلف 18اگست کوشام4بجےایوان صدرمیں اٹھائیں گے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کی منظوری دی جاچکی ہے۔
واضح یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور اسکی حمایتوں کی تعداد 176 ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور انکے حمایتوں کی تعداد 151 ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو