گورنرتبوک کی انتخاب میں کامیابی پرعمران خان کومبارکباد

تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے نامزد وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے عام انتخابات 2018 میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا اور گورنر تبوک کے جذبہ خیر سگالی کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں کامیابی کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ایران ، بھارت اور دیگر ممالک کے صدور ٹیلی فونک بات چیت میں مبارکباد دے چکے ہیں جبکہ پاکستان میں تعینات چین ، چاپان اور دیگر ممالک کے سفراء نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے یقین دہانی کرائی ۔

پنھنجي راءِ لکو