کپتان کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ بکھر گیا

پیپلز پارٹی نے بھی ن لیگ سے ووٹ لے کر پینترا بدل دیا،اسلام آباد میں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہو۔جس میں وزیراعظم کے امیدوار کے معاملے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔
زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وزارت عظمی کی حمایت نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے پر بھی مشاورکی گئی،دوسری جانب سید خورشید شاہ نے ن لیگی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ۔
ادھر جماعتیں اسلامی نے بھی شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ن لیگ کو جھٹکا دے دیا ہے نمائندہ نیوز ون کے مطابق مرکزی شعرا ءکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایم اے میں شامل جماعت اسلامی شہباز شریف کو ووٹ نہیں دےگی۔
اپوزیشن جماعتوں میں دراڑیں پڑنے کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہوگا،اپوزیشن جماعتوں کی آئندہ کی صف بندی کیا ہوگی اور پی ٹی آئی حکومت کمزور اپوزیشن صفوں میں پیداہونے والی خلا سے کتنا فائدہ اٹھائے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔

پنھنجي راءِ لکو