سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

بلآخر پنجاب محاز بھی اپنے اختتام کو پہنجا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سردارعثمان بزدار کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے اور وہ جانتے ہیں کہ لوگ پسماندہ علاقےمیں کیسےرہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے علاقے کے لوگ قدیم زمانےکی زندگی بسرکررہےہیں۔ پسماندہ علاقوں کوترقی یافتہ علاقوں کے برابری پر لانا ہمارا مشن ہے جبکہ ہمارے منتخب کردہ ایم پی اے عثمان بزدارنے پسماندگی کوقریب سےدیکھاہے اور وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کےگھربجلی نہیں ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کا ایماندار وزیراعلیٰ پسماندگی کے خاتمےزکے لیے کردار ادا کرے گا جبکہ نچلی سطح کےرہنے والوں کوسہولیات دینا پی ٹی آئی کا مشن ہے۔

پنھنجي راءِ لکو