نومنتخب وزیر اعظم نے 20 رکنی کابینہ کوحتمی شکل دے دی

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے ۔
وفاقی کابینہ میں فروغ نسیم قانون و انصاف ، شیریں مزاری انسانی حقوق، نورالحق قادری مذہبی امور، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم، زبیدہ جلال دفاعی پیداوار، عامر محمود کیانی نیشنل ہیلتھ سروسز ، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، پرویز خٹک وزیر دفاع، شیخ رشید احمد وزیر ریلوے، اسد عمر وزیر خزانہ، خالدمقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی و موصلات، شفقت محمودکووزیرتعلیم، چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیربرائےسیفران ، فہمیدامرزا کو وزیربرائے بین الصوبائی ہم آہنگی کی وزارت اور فواد چوہدری کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق محمد شہزادارباب مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داؤدتجارت،ٹیکسٹائل،صنعت وپیداواراورسرمایہ کاری ، ڈاکٹرعشرت حسین انتظامی اصلاحات اورکفایت شعاری کے مشیر امین اسلم مشیربرائےماحولیاتی تبدیلی اور ظہیرالدین بابرپارلیمانی امور کے مشیر ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کے وزراء اور مشیر 20 اگست پیر کی صبح عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 15 وفاقی وزرااور5مشیرشامل ہیں جو کہ پیرکے روز ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو