پاکستان کی غزنی حملےمیں زخمی طالبان جنگجوؤں کےعلاج معالجےکی تردید

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کی غزنی حملےمیں زخمی طالبان جنگجوؤں کےعلاج معالجےکی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نےاس حوالےسےسرکاری طورپرکوئی اطلاع فراہم نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ان تمام رپورٹس کوسختی سے مستردکیا ہے جن میں الزام عائد کیاگیا کہ غزنی حملے میں ملوث بعض طالبان جنگجوئوں کو پاکستانی ہسپتالوں میں علاج معالجہ فراہم کیاگیا ۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغانستان نے اس ضمن میں باضابطہ طورپر پاکستان سے کسی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا ۔
ترجمان نے کہاکہ دوطرفہ طورپر قائم معمول کے چینلز کے ذریعے باضابطہ رابطے کی عدم موجودگی میں ایسے رپورٹوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ ایسی رپورٹوں کو صرف دونوں ملکوں کے درمیان موجود تعاون کو سبوتاژ کرنے کیلئے مذموم پروپیگنڈے کے طورپر دیکھا جاسکتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو