جام کمال خان وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

بلوچستان عوامی پارٹی کےجام کمال نے39ووٹ حاصل کیے جس کے بعد اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجونےجام کمال کی کامیابی کااعلان کیا ۔اسمبلی میں مجموعی طور پر 59 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے جام کمال کو 39 ووٹ ملے جب کہ یونس زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے۔
قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ایوان میں دو لابیز بنائی گئیں تھیں لابی اے میں ارکان نےجام کمال خان کے لیےووٹ کاسٹ کیا جبکہ لابی بی کویونس عزیززہری کوووٹ دینے کےلیےمخصوص کیاگیا تھا ۔
خیال رہے کہ جمال کمال صوبے کے 17 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہین جمال کمال کے والد جام یوسف اور داد جام غلام قادر بھی صوبے کے وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو