صدر مملکت کا انتخاب ستمبر کی 4 تاریخ کو ہوگا

صدر مملکت کا انتخاب ستمبر کی 4 تاریخ کو ہوگا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدرمملکت کے انتخاب کا عمل اگلے ماہ ستمبر کی چار تاریخ کو ہوگا ۔ حکومت میں موجود جماعت پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 ستمبر کونئے صدر کا انتخاب کرانے کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے ۔29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
ای سی پی کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247سے 91 ہزار 20 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے لئے امیدوار نامزد کر دیا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں اس کا اعلان کیا ۔

پنھنجي راءِ لکو