وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو امریکی محکمہ خارجہ اور ترک صدر کی مبارکبار

پاکستان نے 22ویں وزیراعظم منتخب ہونے پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کوپاکستان کو 22ویں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اوربطور وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھالنےکاخیرمقدم کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان 70 سال سے تعلقات ہیں، امریکہ علاقائی امن واستحکام کے لیے ملکرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
دوسری جانب ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکبار پیش کی اور کہا کہعمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پردل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ امید ہے آپ کےدوراقتدارمیں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مشکل وقت میں آپ کاتعاون کا مظاہرہ قابل ستائش ہے ۔ طیب اردغان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے عمران خان کی قیادت میں پاک ترکی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے

پنھنجي راءِ لکو