جمہوری عمل کوروکنےسے اصل کردار کی نشاندہی ہوجاتی ہے،پرویزالہیٰ

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کاانتخاب خفیہ نہیں ایوان کی تقسیم سےہوتاہے، وزیراعلیٰ اوراپوزیشن کےحامی الگ الگ حصےمیں جاتےہیں۔
پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ جمہوری کےعمل کوسبوتاژ نہیں کرنا چاہیے، جمہوری عمل کوروکنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوئی بےچینی نہیں ہے ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا ہے، ہم تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ ہیں۔
پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سیاہ پٹیاں باندھنےوالے کی اپنی مرضی ہے چاہے سیاہ کپڑے پہن کر آجائے، کوئی کالی پٹیاں باندھتا ہے تواس کی مرضی ہے، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔
پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی ایوان میں کارروائی قانون کے تحت چلے۔

پنھنجي راءِ لکو