تحریک انصاف نے 23 رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر نے شرکت کی۔
نیوزون کے مطابق عبد العلیم خان بلدیات اور یاسمین راشد کو وزارت صحت کا قلمدان دیا گیا جبکہ عبد العلیم خان پنجاب کے سینئر وزیر بھی ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات اور کلچر لگا دیا گیا۔
مخدوم ہاشم بخت وزیر خزانہ، سمیع اللہ چوہدری وزیر خوراک پنجاب ہوں گے جبکہ حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دے دیا گیا۔ محمد سبطین، سردار آصف نکئی، حافظ عمار یاسر، ملک محمد انور، چوہدری ظہیرالدین اور ہاشم ڈوگر پنجاب کابینہ میں شامل ہیں۔
ملک نعمان لنگڑیال، حسنین دریشک بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہیں جبکہ یاسرہمایوں سرفراز کوہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیاحت پنجاب کا قلمدان دیا گیا۔ محمودالرشید کو ہاؤسنگ، اربن ڈیو لپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان دیا گیا جبکہ راجا بشارت کو قانون وپارلیمان سے متعلق امور کی وزارت مل گئی ہے۔
میاں اسلم اقبال انڈسٹری، کامرس اور سرمایہ کاری کے وزیر ہوں گے جبکہ راجہ راشد حفیظ ریونیواور تیمور خان وزیر کھیل ہوں گے۔ ناصر درانی اورعون چوہدری مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے اور محسن لغاری کو وزیر ایری گیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو