خیبر پختونخوا کی 15 رکنی صوبائی کا بینہ کا اعلان کردیا

محمد عاطف خان سیاحت کی وزارت کے ساتھ سینئر وزیر ہوں گے جبکہ شہرام تراکئی لوکل گورنمنٹ، تیمور سلیم خزانہ کے وزیر ہوں گے۔
سید اشتیاق محکمہ جنگلات، حاجی قلندر لودھی کو خوراک کا قملدان دیا گیا ہے جبکہ شکیل احمد خان ریونیو، محب اللہ زراعت کے وزیر، ڈاکٹرامجدعلی منرل ڈیولپمنٹ، کامران بنگش آئی ٹی کے وزیر مقرر ہیں۔
سلطان محمد خان قانون، حشام انعام اللہ وزیر صحت ہوں گے جبکہ اختر ایوب خان وزیر بے محکمہ ہوں گے۔ ضیا اللہ بنگش اورعبد الکریم وزیر اعلیٰ کے مشیرہوں گے اور شاہ محمد خان ٹرانسپورٹ کے لئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔

پنھنجي راءِ لکو