خارجہ اور دفاع کے معاملے میں سیاسی اختلاف سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خارجہ اوردفاعی پالیسی کےمعاملے میں ہم سب ایک ہیں خارجہ ودفاع کےمعاملےمیں سیاسی اختلافات سےبالاترہوکرسوچناہوگا،تمام ترسیاسی اختلافات کےباوجودخارجہ پالیسی پرمتفق ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پریکسوہوکرہماری آوازمتعلقہ فورم تک پہنچےگی اور جبکہ چیلنجزکوسامنےرکھ کریکسوئی سےبات کریں گےتوازن ہوگا ، خارجہ پالیسی مرتب کرنےمیں پارلیمنٹ سے رہنمائی لوں گا ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکانےکہاوہ اپنے بیان پر قائم ہے،اورامریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائیں گے،
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اورامریکی وزیرخارجہ کی ٹیلفونک بات چیت مثبت رہی امریکی دفترخارجہ کی بات کاٹیلیفونک رابطےمیں ذکرنہیں ہوا،اور5ستمبرکوامریکی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان پرتعلقات بہترہونگے ۔

پنھنجي راءِ لکو