اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-      m.wajiussama@gmail.com 

Telephone:-                                                  +92-334-5877586          

 

 

تاریخ اشاعت11-02-2010

اب ہوش آئی وفا ئے یار کو

کالم:۔ محمد وجیہہ السماء


قیام پا کستان کے کچھ عرصہ بعد ہی پا کستان کو امریکہ نے اپنی جا گیر سمجھنا شروع کر دیا ہر حکمران نے خود کو مضبوط کر نے کے لئے امریکی تلوے چا ٹے ۔ہر کسی نے خود کو ڈالروں کے لئے بازاری چیز بنا دیا تا کہ امریکہ اس کو ڈالروں کے عوض خریدے اس سلسلے کو ہر حکمران نے جا ری و ساری رکھا کسی نے بھی ملکی مفاد کو نا جا نا اور نا ہی ا س کی ضرورت محسو س کی صرف اپنی ذات کو ہر چیز جا نا جس کا فا ئدہ سیدھا امریکہ کو ہوا ان ڈالروں کو دے کر امریکہ جو دل میں ا ٓ تا ہے پا کستان سے کراتا جا رہا ہے ہمارے حکمرانوں کو” امریکی ڈالروں“ کی ایسی بھوک لگی ہو ئی ہے کہ انہیں پا کستان نام کی کو ئی چیز نظر نہیں آ تی جس میں وہ حکمرانی کر رہے ہیں عیش کر رہے ہیں۔بس امریکی ڈالر اور وہاں کی آ شا ئشیں نظر آ تی ہیں
پاکستان کی بد قسمتی رہی ہے کہ اسے ابتدا ئی چند حکمرانوں کے علا وہ سارے ”مال کھاﺅو“ ”پاکستان مکاﺅ“ حکمران ملے جہنوں نے اپنی ”غیرت“ کو بھی پس پردہ ڈال کر پا کستان کے عوام کو امریکی غلام بنا دیا اور جو پیسہ انہیں اپنی ”خدمات “ کے عوض ملا وہ ان کے بنک a/c's میں جا تا رہا اورآج دیکھیں تو عوام تو مسائل کے گرداب میں پھنسی ہو ئی ہے اور حکمران۔۔۔۔۔
حکمرانوں کو کسی کام سے دلچسپی نہیں مہنگا ئی کا طوفان ہو یا ”گمشدہ لوگوں“ کی تاویل گمنا ہی ہر حکومت اپنے منشور میں یہی بات قابل ذکر رکھتی ہے کہ ہم نے اپنی غلامی کا ”طوق“ پہلوں سے زیادہ بہتر طریقے سے پہننا ہے اس میں ہی ”حکمرانی کے راز“ پو شید ہ ہیں امریتی دور میں لوگوں کوامریکی حکام کے حوالے کیا گیا اور ایسے اٹھا یا گیا کہ شیطان کو بھی یہ طریقہ نا پتا ہو گا مگر یہ عظیم مملکت پا کستان کے حکمران ہیں انہوں نے ملی غیرت کا سودا کیا ہوا تھا ۔ مشرف نے اپنی کتا ب میں بھی اس راز سے پردہ اٹھا یا ہے کہ اس نے ان لو گوں کو ڈالڑوں کے عوض بیچا ۔
ا ن ”گمشدہ لو گوں “ کی اس ایک نا م ہے ڈاکٹر عا فیہ صدیقی کا جیسے 2003ءمیں اغواءکیا گیا اور اس کو امریکی حوالگی کے تقریبا چھ سال بعد 2009 ءمیں پہلی بار عدالت کے سامنے لا یا گیا تو پا کستان میں ہر طرف کہرام مچ گیا کہ جیسے اس کے پیارے پاکستان میں ڈھونڈتے رہے وہ مشرف اور اس کے پیاروں کی وجہ سے ڈالڑوں کی ”بھینٹ“ چڑ چکی تھی اس پر فا ئرنگ کے جرم اور اسی طر ح کے ساتھ قسم کے جرم لگا کر امریکی اپنی تحویل میں لے گئے ۔ پھر اس پر مقدمہ درج ہوا اب اس کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے جو ہر پا کستا نی کو پہلے ہی معلوم تھا کہ یہی فیصلہ ہو نا ہے ۔ کیونکہ امریکیوں کو صرف امریکی مفا دات ہی عزیز ہیں اور اس مقد مے کے تمام امریکی فریق اور تمام دفعات غلط ثا بت ہو ئیں مگر امریکی قانون اوراس نام و نہاد جیو ری نے پھر بھی اسے مجرم بنا دیا اور اب اس فیصلے کے بعد امریکی قا نون کی حیثیت سب کے سامنے کھل کے آ گئی ہے
اس وا قعے کے ساتھ ایک اور حقیقت سامنے آ ئی ہے ہمارے کالم نگار دوست مصور علی بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ جب ڈاکٹر عا فیہ کو اغواءکیا گیا تو اس وقت کراچی کی سڑ کوں سے ہزاروںکی تعداد میں نشیﺅں کو ا س بہا نے سے اٹھا یا گیا کہ ان کا علا ج کر ایا جا ئے گا تو ان میں سے کئی ایک کی ڈاری بڑ ھوا کر ان کو القا عدہ کے آ دمی کہہ کر امریکہ کے حوالے کیا گیا اور با قیوں کو وزیرستان و غیرہ میں ڈارون حملوں میں مروا دیا گیااور ڈالرز کمائے گئے اور جہاں آ ج بھی فوج امریکی گند صاف کر رہی ہے
اب جبکہ امریکی عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے تو ہماری حکومت کو بھی خیال آ گیا ہے کہ اس وا قعے سے ہمارے لئے وہ تمام ”جذبات “ختم ہو جا ئیں گے جن کے بل بو تے اور ووٹوں کے ذریعے ان سیٹوں پر بیٹھے ہو ئے ہیں اس لئے ہمارے صدر آ صف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت عا فیہ کو قا نونی معا ونت دے اہلخا نہ سے رابطہ کرے اور اس عدالتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔اور مسلم لیگ
(ق) (جن کے دور حکومت میں یہ امریکی حوالگی کاعظیم کارنامہ سر انجام دیا گیا ) نے کہا ہے کہ عمران کی قیادت میں ایک وفد امریکہ بھیجا جا ئے گا ۔ اورا س کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری مشاہد حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عا فیہ صدیقی بے قصور ہیں اگر انہیں رہا نا کیا گیا تو پا ک امریکہ تعلقات متا ثر ہو سکتے ہیں حکومت بنا کسی خوف و خطر اور خوشامدی کے امریکہ سے ڈاکٹر عا فیہ کی رہا ئی کا مطا لبہ کر ے ۔ اور وزیر اعظم پا کستان قوم کا موقف پار لیمنٹ میں پیش کر یں۔ اس فیصلہ کے بعد بہت ساری تنظیموں نے اجتجا جی مظا ہر ے بھی کیئے اور امریکہ کے خلاف اور ڈاکٹر عا فیہ کے حق میں نعرے باز ی کی
اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ا ٓئینی ما ہرین نے بھی حکومت کو اس کا ذ مہدار ٹھرا یا ہے ۔ ببرسٹر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو بنا مالی فا ئدے کے عا فیہ کے دفاع کی پیش کش کی تھی مگر یہا ں بھی اپنو ں کو نوازا گیا اور جس کی وجہ سے کیس کا پہلا مر حلہ بھی نہیں جیت سکے۔
مگر ہم سلام پیش کر تے ہیں اس عظیم ماں کو ۔ جس نے اس فیصلے پر بھی کہا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ اس فیصلے پر ماتم ہو گا لیکن عا فیہ کو ایک نئی زندگی ملی ہے اور ان کی بیٹی نے امریکہ کے منہ پر تماشہ مارا ہے اور امریکی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے اور ڈا کٹر فوزیہ جو کہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن ہیں نے صدر پاکستان جنا ب آ صف علی زرداری سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم کر یں اس جنگ میں امریکہ کو ہماری ضرورت ہے ہمیں امر یکہ کی نہیں
اب بھی وقت ہے امریکی غلامی اور ان کے پاس موجود لوگوں کو رہا کر وایا جا سکتا ہے بشرطیہ حکو مت اس معاملے کو اہمیت دے کیو نکہ حکومت پا کستان کے پاس بھی 5امریکی ’مظلوم و نادا ن ©“ موجود ہیں جو کہ امریکہ کے لئے بہت ضروری ہیں انکے بدلے ڈاکٹر عا فیہ صدیقی اور دوسرے” گمشدہ افراد“ کا مطا لبہ کیا جا سکتا ہے اور عوام کی بھی حکومت سے یہی گزارش ہے کہ کبھی ڈالروں کے آ گے بھی ملک ”مفاد “کے با رے میں بھی سو چا کریں۔ اور اپنے لو گوں کی بھی قدر کر کے دیکھیں جہیں آپ اپنے پیاروں کی خوشنودی کے ”آلو،مولی“ کی طر ح کا ٹتے ہیں امریکہ سے زیادہ حکومت کی سپو ڑٹ کر یں گے ۔ اور ان پا نچ لو گوں کے بدلے میں اپنا نقصان بھی پورا کیا جا ئے اور اپنے لوگوں کو بھی امریکی قید سے رہا ئی دلا ئی جائے
ا ﷲ آ پی عافیہ صدیقی کو صحت و سلامتی عطا فرما ئے اور ہماری حکومت کو بھی اس معا ملے میں گہری دلچسپی کی توفیق عطا فرمائے اور حکومت کو اپنی پیا ری وزیر فوزیہ وہاب کو بھی کنڑول کر نے کی ضرورت ہے جنہوں نے فرما یا ہے کہ ڈاکٹر عالیہ نے ایسا کچھ کیا ہو گا جو امریکی اسے لے گئے





 

 

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team