اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-      m.wajiussama@gmail.com 

Telephone:-                                                  +92-334-5877586          

 

محمد وجیہہ السماء

تاریخ اشاعت29-03-2010

وزیراعظم صاحب ”ریلیف“ نا دیں

کالم:۔  محمد وجیہہ السماء


ہماری موجودہ حکومت کو آ ئے ہو ئے دو سال سے زائد کا عرصہ وہ چکا ہے اور اس کی کا رکردگی کا جا ئز ہ لیا جا ئے تو یہی بات سامنے آ تی ہے کہ اس کی” غریب مکا ﺅ پا لیسوں“ کی وجہ سے لو گ مر رہے ہیں اور اس دور حکومت میں جو کہ پی پی پی کو ”ہمدردی“ کے ووٹوں کی وجہ سے ملی۔ اس حکومت نے عوام کو ذلیل و رسوا کر دیا ہے ۔ کسی طرف سے بھی امید کی کر ن نظر نہیں آتی ہر روز کو ئی نیا ءبحران سر اٹھا ئے کھڑا ہو تا ہے اور حکومت اس کے سامنے بے بس نظر آ تی ہے ۔
اس میں حکومت کا اپنا ہا تھ بھی ہے کیو نکہ کو ئی بھی کام ہو اور اس میں حکو مت کو کو ئی خبر نا ہو اس با ت کو دل ماننے سے انکاری ہے ۔اور لو گ اس بات کو بخوبی جا ن چکے ہیں کہ جب بھی وزیر اعظم صا حب یہ ارشاد فر ما دیں کہ ریلیف دیں گے تو سمجھو کہ کو ئی نیا ءٹیکس ۔ یا کسی طرف سے کسی چیز کی قیمت کو بڑ ھا نا ہے ۔اسلئے وزیراعظم صا حب ”خو “د آ کر کہہ دیتے ہیں کہ ہم” ریلیف“ دییگے۔ اس لئے اب عوام کہتی ہے کہ ہمیں ”ریلیف“ نہیں چا ہیئے نا ہی کو ئی ”خوشخبری“ چا ہیئے۔ اپنا ریلیف اپنے پاس رکھیں خدارا کسی چیز کی قیمت تو کم کر دو تم نے تو مشرف سے بھی بدتریں دن دیکھا ئے ہیں ۔ ار ہمدردی کے ووٹوں کا یہ صلہ دے رہے ہو کہ عوام کا ا ستحصال کر تے جا رہے ہو ۔ یہ نا ہو کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم تو مشرف کو رو رہے تھے کہ اس نے 25سے 30/ چینی کی تھی مگر تم نے تو حد ہی مکا دی ۔ پی پی تم نے چار بار حکومت کی اور ہر بار ڈنگ ٹپکاﺅ پالیسیاں رکھیں سوائے دھوکے تسلیوں کے اور کیا دیا ہے ۔ عوام کو تھماری 17/18ترمیم سے غرض نہیں اسے تو روٹی کپڑا مکان سے غرض ہے اورتم نے ہمیں”جھوٹے وعدوں“میں ٹرخا ہوا ہے ۔ہم تو مشرف کو قاتل ۔ ڈکیٹڑ سمجھتے تھے ۔ اور اسے مہنگا ئی کا ذمہ دار سمجھتے تھے تو اب کی مہنگا ئی کس کی پیدا کر دہ ہےئ؟؟؟؟
حکومت والوں کیا تم اس بات کو کیا بتا سکتے ہو کہ مشرف دور میں کیا حا لت تھی اب کیا ہے کیو نکہ آ ٹے کی قیمت میں 83% ا ضا فہ ہوا ۔چینی کی قیمت میں 170% اضا فہ ہوا ۔ گھی میں صرف 15% اضا فہ ہوا۔بجلی کو 45% بڑہا دیا گیا ۔ بے روزگاری کو 20 % اضا فہ دیا گیا ۔گیس کو صرف 22% مہنگا کیا گیا ۔خود کش حملوں میں100% اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ۔ریلوے خسارے میں 80% اضا فہ ہوا ۔ (جو کہ کسی صورت بھی نہیں ہو نا چا یئے کیو نکہ ہر گا ڑی خود سے زیادہ بھری ہو تی ہے )۔ کرپشن جو کہ اس ملک کی سب سے زیادہ کھا ئی جا نے والی” خورا ک“ ہے اور ہر کو ئی اسی کو شش میں ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ اس سے فا ئدہ اٹھا یا جا سکے۔ اس میں 400%اضا فہ ہوا ۔
مشرف کے دور میں آ ٹا 13 وپے تھا اب 32 روپے مل رہا ہے ۔چینی25 روپے تھی اب ذلیل ہو کر 80 میں بھی نہیں مل رہی۔ ڈالڑ 60/61 کا تھا اب 80 تک پہنچ چکا ہے اس با رے میں کسی کو فکر نہیں۔ڈبل روٹی بڑی 26 کی تھی۔ اب 50 کی ہے ۔ چاول با سمتی 40 روپے فی کلو تھے اب80 روپے ہیں۔گھی 70 تک تھا اب140 تک ہے ( اس سے بھی اوپر جا چکا ہے)۔ دودھ25/30 سے اب 45/50 تک آ گیا ہے۔سرخ مرچ 80 روپے کلو تھی اب 220 روپے ہے ۔ دال مسور 40 سے اب 120 روپے کلو ہے اور دال چنا 35 سے 50 تک پہنچ چکی ہے ۔
پھر یہ وزیر اعظم صاحب آپ کیسے کہتے ہیں کہ یہ ”ؑعوامی حکومت“ ہے مگر یہ تو عوام کو مارنے کے لئے سادہ اور آ سان راستے اپنا ئے جا رہی ہے
اس کے ساتھ ساتھ ”رینٹل پاور پروجیکٹ“ کا سہرا بھی اسی حکومت کے نام جا تا ہے جو کہ عوام کو زمین دوز کر نے میں سرگرم عمل ہے اس پاور پروجیکٹ کی وجہ سے 12/روپے فی یونٹ تک بجلی کی قیمت چلی جا ئی گئی ۔ حالانکہ وہی پیسہ اپنے پرانے بجلی گھروں پر لگا یا گیا ہوتا اور بجلی پیدا کر نے والی کمپنیوں کو اداگیئاں کی ہو تیں تو اس سے کم قیمت او زیادہ بجلی پیدا ہوتی
اور تو اور ہمارے وزیراعظم صاحب اب بھی ریڈیو پہ آ کے کہہ چکے ہیں کہ ہم قوم کو جلد”ریلیف“ دیں گے۔ بس جو وفد امریکہ ”حاضری“ دینے گیا ہے وہ واپس آجا ئے اس کے بعد عوام کو ”خوشخبری“ دیں گے جو کہ عوام کو بجلی کی قیمت سے دی جا ئے گی ۔او ر6% بجلی مہنگی کی جا ئے گی ۔
وزیراعظم صاحب اب بتائیں یہی ریلیف ہو گا ۔عوام ہے کہ مرتی جا رہی ہے اور حکمرانوں کو ان کی فکر نہیں ڈالڑوں کی بھوک نے انہیں آندھا کر دیا ہے ۔بس عوام کی ایک گزازش سن لیں کہ بس ریلیف نا دیں کیو نکہ اسکی وجہ سے غریب عوام کا جسم و روح کا رشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے ۔ اس لئے پلیز ریلیف دینا بند کر دیں۔ یہ نا ہو کہ ریلیف کا خمیارا ”لانگ مارچ“ کی صورت میں اسلام آباد تک پہنچ جائے جو کہ اسلام آ باد میں نظر آ نا شروع ہو چکا ہے

 

 

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team