اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-      m.wajiussama@gmail.com 

Telephone:-                                                  +92-334-5877586          

 

محمد وجیہہ السماء

تاریخ اشاعت19-04-2010

واہ رے”پی پی“ تیری پھرتیاں

کالم:۔  محمد وجیہہ السماء



موجودہ حکومت کو آ ئے ہو ئے دو سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور ابھی تک اس نے عوام کو ”خوشخبری“ دینے والی کو ئی بات سا منے نہیں لا ئی اور اس سے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔ اس کی نام نہاد پا لیسوں نے خود اس کو سپوڑت نہیں کی اور لوگ ان کے دھوکوں ِ طفل تسلیوں سے تنگ آ گئے ہیں اور یہی کہتے ہیں کہ ”ہمدردی کے ووٹوو ں “ سے آ نے والو تم سے پہلے بھی بڑے بڑے برج الٹ گئے تھے تم تو آ ئے ہی ہمدردی کے ووٹوں سے ہو ۔ اور اب تمھاری جگہ بھی جلد ہی اور ہو گا مگر یہ آوازیں ان لوگوں تک نہیں پہنچ پا رہیں جن کے کانوں تک یہ آ وازیں جا نی چا ہیئےں تھےیں البتہ وہ ان احباب کو دل سے لگا نے میں مصروف ہیں جو اس ملک کو کھا چکے ہیں ۔ ہمارے ہر دل عزیر وزیراعظم صا حب اپنے دست دل ”جمشید دستی“ صا حکو اپنا مشیر قرر کر چکے ہیں ۔ یہ وہی جمشید دستی ہیں جو کہ 15دن پہلے اپنی ”محنت اور دیا نت داری “ کی ڈگری کی وجہ سے ذلیل ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ وزیراعظم صا حب آپ نے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے کو نکہ سپریم خود کو سمجھتی کیا ہے ایک لفظ ساتھ ۔ سپریم لگا ہو ا ہے تو اسے ہر جا ئز و نا جا ئز ”حکم“ کا حق آ گیا ہے اسے مزا تو چکھا نا چا ہیئے تھا ۔ پوری ”قوم“ آپ کے ساتھ ہے۔ کیو نکہ پوری” قوم“ کو جعلی ڈگریوں کی تعلیم بھی تو دینی ہے ۔ اور سپریم کو رٹ کو بھی مزا چکھا نا ہے کیو نہ اسے یہ نہیں پتا کہ باقی محکمے حکومت کے ہر حکم پر ”مردے“ بنے رہتے ہیں تو یہ کیو ں نا بنے اور اسے یہ پتا نہیں کہ” وزیر و مشیر“ کی طا قت کیا ہو تی ہے وہ تو اپنے ووٹروں کو ۔۔۔۔ وزیر اعظم صاحب آ پ نے ” ملک ٹو ٹنے سے بچا لیا“۔اس کے لئے پوری قوم آُ پ کی” مشکور“ ہے۔اور آپ کو سیلوٹ پیش کرتی ہے
اس کے ساتھ ساتھ 18ترمیم کی ”خوشی“ میں قیدیوں کو صدر صاحب نے جو معافی کا اعلان کیا ہے وہ بھی تجزیہ نگار کے نزدیک اپنے دست رازوں کی ”جدائی“ ختم کر نے کے لئے کیا گیا ہے کیو نکہ تجزیہ نگاروں کے مطا بق صدر صا حب اپنے دوستوں کو فا ئدہ دینا چا ہتے ہیں ۔جن میں سرفہرست احمد ریا ض شیخ ہیں ۔جن کو سپریم کو رٹ کے حکم سے گر فتار کیا گیا تھا ۔اور اب با ہر آ گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اس پی پی کے دور حکومت میں ہی لوگوں کو”کتے “جتنی عزت دی گئی کیو نکہ ہماری حکومت ”مفاہمت“ پر یقین رکھتی ہے اور کسی کو بھی بحران لا نے سے روکنے کے لئے کو ئی نیا ءشو شا چھو ڑ نا جا نتی ہے اور اسکی کامیا بی کا راز بھی یہی ہے کہ جو عوام کو زیادہ ذلیل و رسوا کر ے ۔اس کو اپنے دل میں جگہ دیتی ہے راقم نے پہلے بھی کئی دفعہ لکھا کہ ہماری حالیہ حکومت نے”اپنے پیاروں کو“ عوام کو مارنے کا” ٹینڈر“ دیا ہوا ہے اور اس کے پیارے وہی ہیں جو اس اس کی بغلوں میں بیٹھ کر اشیاءکو مہنگا کرتے جا رہے ہیں اور حکومت ”فرما دتی ہے کہ یہ چند بندے جو کہتے ہیں ٹھیک کہتے ہیں ۔
حالیہ حکومت جو کہ خود کو ”جمہوری حکومت “ کہتی ہے ۔ اور شہیدوں کا نام لے لے کر اس ملک کے عوام کو ذلیل کر رہی ہے نے اپنے وزیروں کو ”حوصلہ دیا ہوا ہے کہ جو تمھارے کیس ہیں ان میں جو مرضی ہو ہم تمھارے ساتھ ہیں۔اور نا ہی ہم تمھیں حکومت دے نکا لیں گے۔ اس لئے تمھیں ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ چیف جسٹس صاحب کیا چیز ہیں ۔ دیکھا جا ئے گا۔
ا س حکومت کی ایک اور کامیابی کرپشن میں اضافہ سے ثابت ہو تی ہے کیو نکہ اس دور حکو مت میں کر پشن میں 400%اضا فہ ہو ا۔ اور اس کو کامیا بی سمجھا ہوا ہے
اور تو اور موجودہ مہنگا ئی اور اس حکومت کی کارکردگی کو ان کے اپنے اداروں نے اس طرح بیا ن کیا ہے کہ عوام کی روح تک رو رہی ہے۔ ان اداروںکے مطابق آ ٹے کی قیمت میں 83% ا ضا فہ ہوا ۔چینی کی قیمت میں 170% اضا فہ ہوا ۔ گھی میں صرف 15% اضا فہ ہوا۔بجلی کو 45% بڑہا دیا گیا ۔ بے روزگاری کو 20 % اضا فہ دیا گیا ۔گیس کو صرف 22% مہنگا کیا گیا ۔خود کش حملوں میں100% اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ۔ریلوے خسارے میں 80% اضا فہ ہوا ۔ (جو کہ کسی صورت بھی نہیں ہو نا چا یئے کیو نکہ ہر گا ڑی خود سے زیادہ بھری ہو تی ہے )۔ کرپشن جو کہ اس ملک کی سب سے زیادہ کھا ئی جا نے والی” خورا ک“ ہے اور ہر کو ئی اسی کو شش میں ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ اس سے فا ئدہ اٹھا یا جا سکے۔ اس میں 400% اضا فہ ہوا ۔
دو سال پہلے آ ٹا 13 وپے تھا اب 32 روپے مل رہا ہے ۔چینی25 روپے تھی اب ذلیل ہو کر 80 میں بھی نہیں مل رہی۔ ڈالڑ 60/61 کا تھا اب85 تک پہنچ چکا ہے اس با رے میں کسی کو فکر نہیں۔ڈبل روٹی بڑی 26 کی تھی۔ اب 50 کی ہے ۔ چاول با سمتی 40 روپے فی کلو تھے اب80 روپے ہیں۔گھی 70 تک تھا اب140 تک ہے ( اس سے بھی اوپر جا چکا ہے)۔ دودھ25/30 سے اب 45/50 تک آ گیا ہے۔سرخ مرچ 80 روپے کلو تھی اب 220 روپے ہے ۔ دال مسور 40 سے اب 120 روپے کلو ہے اور دال چنا 35 سے 50 تک پہنچ چکی ہے ۔ پھر یہ کیسی ”ؑعوامی حکومت“ ہے کہ عوام کو مارنے کے لئے سادہ اور آ سان راستے اپنا ئے جا رہی ہے
انہیں باتوں کو دیکھتے ہو ئے عوام دل سے یہی کہتے نظر آ تے ہیں پیپی ”تیری پھرتیوں کو سلام“ اور اپنے کارنامے جاری و ساری رکھنا ۔ کیو نکہ تھماری پا لیسیوں سے ملک میں غریب ختم ہو نے والے ہیں





 

 

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team