اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

                    

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-      m.wajiussama@gmail.com 

Telephone:-                                                  +92-334-5877586          

 

محمد وجیہہ السماء

تاریخ اشاعت04-05-2010

بیانوں کی سیاست

کالم:۔  محمد وجیہہ السماء

ہمارے ملک میں الیکشن ہو ئے دو سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور ہمارے ملک کی اعلی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے کارنامے دیکھا رہی ہیں ۔ تمام وزاتیں ”معزز‘ ‘ لوگوں کو دے دی گئی ہیں۔ چاہے وہ این آر او کے فیضیاب ہیں یا جعلی ڈگریوں کے حامل ہیں چا ہے مشرف کے د ائیں بازو تھے یا ملک کو کھا ے والے تھے۔ انہیں ان با توں سے کو ئی فر ق نہیں۔ حکو مت نے ان کو کو ٹادیا ہوا ہے۔ اور انھیں اس کا موں کے لئے زیادہ بھا گ دوڑ بھی نہیں کر نی پڑتی۔
قیام پاکستان سے لیکر اب تک(قائداعظم کے بعد) اور ہر الیکشن کے بعد عوام کو ”امیدوں “کی سولی ۔ اور کھلی آ نکھوں کے خوابوں میں الجھا دیا گیا ہے ۔اور عوام کو جھوٹے لاروں سے بیوقوف بیا یا جا رہا ہے۔ کہ عوام کو بجلی میسر ہو گی ۔ ہر چیز معمولی قیمت پر ملے گی ۔ آ سانی سے ملے گی ۔ صحت کی سہو لتیں ہر کسی کو میسر ہو نگی ۔ ڈاکٹر، ادویات خود چل کے مر یض کے پاس آ ئیں گی ۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں کو نتھ ڈال دے گی ۔ نام نہاد ڈاکٹروں ۔ حرام خوروں، بے ایما نوں ۔ ملاوٹ کر نے والوں کو سر عام پھا نسی دی جا ئے گی ۔اور ہر چیز شفاف اور ملاوٹ سے پا ک ہو گی ۔ جا گیردار کسی پے ظلم نہیں کر سکے گا ۔ اور نا ہی اس سے زبر دستی مشقت کروائے گا۔ امیروں کی زمینیں غربیوں میں بھا نٹ دی جا ئیں گی ۔الیکشن کے دنوں میں ساری پار ٹیاں بھر کیں مارتی نظر آتی ہیں ہم یہ کر دی گی ہم وہ کر دیں گی۔ ہم ملک کو امریکی غلامی سے نجا ت دلائیں گے ۔ ہم آ ئی ایم ایف کو خود قرضے دیں گے ۔ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے مزدور کو اس کی مزدوری کا پورا حق ملے گا۔ اس کا تنخواہ اس کا پسینا خشک ہو نے سے پہلے ملے گی ۔اور جب خدا خدا کر کے کو ئی امیدوارکامیاب ہو جا تا ہے تو وہ اپنے علا قے اور حلقے سے ایسے غا ئب ہو جا تا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ ۔ہمارے اوپر وہی لوگ ہر با حکمرانی کر نے آ تے ہیں جن کے ہا تھوں ہم بار بار رسوا ہو چکے ہیں مگر اب یہ جھوٹے وعدے افا ہو تے نظر نہیں آ تے۔
حالیہ حکومت نے بھی عوام کو جو پچھلے دو سال سے جھو ٹ کا لالی پاپ دے کر بہلا یا جا رہا ہے۔اور نا ہی اس نے کسی عوامی مسئلے کو اپنے لئے ایک چیلنچ سمجھا۔نا بجلی کا کو ئی حل تلا ش کر نے کی کو شش کی ہے نا پٹرول کی قیمت کا کم کر نے کے لئے کچھ کیا ہے ۔ نا آ ٹے کے بارے میں کو ئی سو چ سو چی ہے اور نا ہی چینی کی بڑھتی ہو ئی قیمت کو کنٹرول کر نا اپنا فر ض سمجھا ۔ ہماری حکومت یہ سارے کام کر ے بھی کیوں۔ آ خر سب کی دال روٹی چل رہی ہے پھر حکومت ان باتوں کو کیو ں سو چے کیو نکہ ان کے بغلوں میں بیٹھے ہو ئے لوگوں کی ہی شوگر اور فلور ملیں ہیں ۔ جن میں حکومتاخود بھی شا مل ہے زرداری صا حب کی اپنی شوگر ملیں ہیں ۔ نواز شہباز کی اپنی ہیں اور چو ہدری برادران کی اپنی ہیں تو پھر عوام کیوں پر یشان ہیں ذلیل ہو کر چیز یں خریدتے تھے خریدتے رہیں۔
اور تو اور حالیہ حکومت کے کسی بھی وزیر سے کسی بھی بات کا سوال مانگا جا ئے تو ان کا ایک ہی جواب ہو تا ہو چا ہے ان سے مہنگا ئی کاسوال ہو یا غربت اور بجلی کی لو ڈشید نگ کا ان سب کاا یک ہی جواب ہے ”ہم نے جمہوریت کے لئے قربا نیا ں دی ہیں ہم شہیدوں کی پا ڑٹی ہیں ہم اپنے قربانیاں دینے والے پا رٹی ہیں پاکستان کو جتنی قربا نیان ہم نے دی ہیں کسی نے نہیں دیں۔ “ ۔
او ر تو اور ہما رے ملک میں جو بھی حکمرا نی کے تاج سے تخت اقتدار پر آ یا اس نے عوام کو بنا کسی خوشی د یئے بس عوام کو ذلیل کیا اور اپنے عوام کی خواہش کے برعکس امریکہ کو اپنا آ قا ما نا اور اس کی چھو کھٹ پر جا کر اپنا سر ٹیک دیا۔ امریکہ نے بھی اسے اپنے مفادات کے لئے بھر پور استعمال کیاااوراس کی خدمت کی وجہ سے ڈالروں کی بھیک دے دی ۔ چا ہے وہ نواز شریف کی حکومت ہو یا پی پی کی ۔ چا ہے ق لیگ کی ہو یا پرویز مشرف ہو ان سب نے عوام کو اپنے ذاتی مفا د پر قربان کر نا اپنا فر ض اولین سمجھا اور ا ب پاکستان خود خون کے آ نسو روتا ہے کہ مجھے آ زاد کر نے والوں نے کبھی اس کا مستقبل ایسا سوچا تھا کہ جن سے انہوں نے آ زادی لی ان کے ہی دربار پر سر ٹیکا کر یں گے ۔
اب وقت آ گیا ہے پا کستا نی عوام کو اپنے حقوق کے لئے جا گنا پڑے گا کیو نکہ یہ چند لو گ پاکستا ن کو اس دو راہے پر لے آ ئے ہیں کہ پا کستا ن کے پاس سب کچھ ہو تے ہو ئے بھی ”فقیر“ بن گیا ہے اور اس کی عوام کو کو ئی بنیادی سہو لت بھی میسر نہیں
 

 

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team