اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 

Email:-m.wajiussama@gmail.com 

Telephone:- +92-334-5877586            

 

محمد وجیہہ السماء

 
 
   
 

 

 
 
 
   
 

 

 

تاریخ اشاعت28-05-2010

وزیر اعلی پنجا ب کی من ما نیاں اور وزیر اعظم کی شعلہ بیا نیاں

کالم۔۔۔ محمد وجیہہ السماء


ہمارا ملک جب سے آ زاد ہوا ہے اس کی سلامتی غیروں کے ہا تھوں میں گروی پڑی ہو ئی ہے اور اس کام کو بڑ ھا نے والے ہمارے اپنے لیڈر ہیں جو ہر کام میں اپنا ذاتی فا ئدہ سو چتے ہیں تا کہ ان کی کما ئی ان کے بڑ ھا پے کے کا م آئے۔ اور ویسے بھی پا کستان میں یہ بات مشہور ہے کہ جو ایک بار پاکستانی سیا ست میں آ گیااس کے ہا تھ تو ھیروں کی کا ن لگ جا تی ہے کیو نکہ کچھ خاندان اس ملک کو اپنے گر فت میں لئے ہو ئے ہیں اور وہ اس پر حکمرانی کر رہے ہیں کو ئی بھی کام ہو اس میں جب تک اپنا فا ئد ہ نظر نا آ ئے اسے پا یہ تکمیل تک نہیں پہنچا یا جا تا ۔چا ہے وہ کو ئی قومی مسئلہ ہو یا اجتماعی ۔ا ن” معصوموں، بے کسوں ،ناداروں ، مسکینوں ،یتیموں “کو کو بس اپنے کمیشن سے غر ض ہو تی ہے
ایک طرف تو ہمارے وزیر اعلیٰ وی وی آ ئی پی(فرشتوں کے لئے) سکیورٹی کے لئے 28نئی گا ڑ یوں کی منطوری دے رہے ہیں تو دوسری طرف اپنا دو ہرا معیار برقرار رکھتے ہو ئے گورنر پنجاب کی گا ڑی کی سمری کو مسترد کر دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جو نئی خریدی جا نے والی گا ڑیوں کی منظوری دی ہے ان میں 14لینڈ کروز اور 14ڈبل کیبن گا ڑیاں شا مل ہیں جب کہ زیر استعما ل گا ڑیاں بھی قا بل استعمال ہیں ۔
اس طر ح ہمارے وزیراعظم جو کہ پو ری قوم کو کفا یت شعا ری کا سبق پڑ ھا تے نہیں تھکتے ۔ انہوں نے اپنے ملکی وسا ئل کو حرام کر کے جمشید دستی کے لئے جلسہ کیا اور بعد میں پارلیمنٹ میں آ کے کہہ دیا کہ ایسا نہیں ہونا چا ہیئے کیسی بھی جعلی ڈگری والے کو یہا ں نہیں ہو نا چا ہیئے اور یہ کہ ان کی اپنی ڈوریںبھی کہیں اور سے ہلا ئی جا رہی ہیں ۔ ان کی پارٹی ان سے ایسے کام کروا رہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہمارے صوبے پنجاب کے گورنرصاحب ہیں انہوں نے بھی وزیراعلیٰ صاحب کی ناک میں دم کیا ہو اہے کو ئی بھی کام سیدھا کر یں وہ اس پر اپنے لب کشائی کر نا فرض اولین سمجھتے ہیں۔اور گورنر صاحب ق لیگ کا کام اپنے ذمے لئے ہو ئے ہیں جو کام ق لیگ کاہے وہ گورنر صاحب بخوشی سر انجام دیئے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پی پی پی کے محبوب دل لیڈر جناب پرویز اشرف صاحب بھی عوام کو جھو ٹ کا لالی پا پ دے کر چپ کر انے کا کام کر رہے ہیں جو ہوتا نظر نہیں آتا۔ عوام تڑپ رہی ہے وہ بیان با زیوں سے کام چلا ئے جار ہے ہیں۔ اب کی پی پی کو عوام سے بیا نوں کی حد تک پیار ہے ۔ اور جو زیادہ اچھا جھو ٹ بولے اس کی اتنی عزت دی جا تی ہے۔
بات ہو رہی تھی اپنے محبوب دل لیڈروں کی تو اس سے صاف یہی ظا ہر ہو تا ہے کہ ان لوگوں کو اپنے حوس سے زیادہ کچھ نہیں نظر آےا
مگر اب تو ہمارے ملک کے وزیر اعظم صاحب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اب اپنے قول و فعل میں موجودتضادکو ختم کر نا چا ہیئے کیو نکہ یہ لوگ ایک طرف کچھ کہہ رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف کچھ ۔ اور اپنی عیا شیوں پر تو پورا دھیان دیا ہوا ہے تو کم از کم کچھ وقت اپنی بے حس عوام کو بھی دیں جو بار بار آپ کو عزت دے کر ذلیل ورسوا ہ ہو ئے جا رہی ہے اور آپ لوگ خود کو پتا نہیں کیا سمجھے ہو ئے ہیں کہ ہم کیا ہیں
وزیر اعظم صا حب خصوصا آپ یہ ارشاد تو بڑے ضرور سے فرماتے ہیں کہ پی پی پی پے بڑ ا مشکل وقت ہے اور ہم ریلیف دیں گے تو پونے تین سال سے کیا ریلیف دیا ہے ؟؟اور آپ کی زبان سیا سی جھو ٹ بول بول کر تھکتی نہیں؟؟؟آپ نے بجلی کی آنکھ مچولی بنائی ہو ئی ہے کو ئی فیکٹری۔ کوئی کارخانہ اپنے آڈرز پو رے نہیں کر پا رہااور نا ہی نئے آڈرز لے رہے ہیں کیو نکہ جو حالات آپ کی حکومت نے کر دیئے ہیں اور جو کا رنامے آ پ کی حکومت سر انجام دے رہی ہے ۔ وہ آئیندہ آپ کے سیاسی منظر نامہ پر سیاہ داغ ثابت ہو نگے ،کاروبار ہے نہیں ، بجلی نہیں پا نی نہیں مگر آپ کی حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا ئے جا رہی ہے ۔ مرے ہو ئے کو مار رہی ہے آ پ کی حکومت ۔ کیا اب لا شوں کو مسخ کر نے کا بھی دل کر رہا ہے آ پ کی حکو مت کا ؟؟؟؟جو ہمدردی کے ووٹوں سے اس بار تخت پر آئی تھی۔وزیراعظم صاحب ایک طرف اپنے لئے جعلی ڈگریوں والوں کو غلط کہہ رہے ہیں تو دوسری طرف خود جا کے عوام کی خون پسینے کی کمائی ان لوگوں کی حمایت میں لگا رہے ہیں ۔ آ پ کی کس ادا پر قوم مر مڑے یہ آپ ہی بتا دیں ۔ یا اب پی پی پی میں وہی لوگ آئیں گے جو عوام پر زیادہ بوجھ بنیں گے۔
وزیرا عظم صاحب عوام کو پتا آ پ کے دورحکومت میں ہی این آ ر او زدہ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔آٹے سے ایسے عوام کو دور رکھا جا رہا ہے جیسے گنا ہ کا کام ہے ۔ اور اب بھی وقت ہے عوام کو بیوقوف بنا نا شروع کر دیں ۔ کیو نکہ اڑھائی سال بعد پھر الیکشن ہیں جو کہ آ پ کو نظر بھی آ رہے ہیں مگر اس طرف آ پ کا غلطی سے بھی دھیا ن نہیں جا رہا۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجا ب کو بھی چا ہیئے کہ کسی مظلوم کی با ت ما ن لےں کیو نکہ انہوں نے بھی ارشاد فر ما یا ہے کہ جو گاڑیاں آ پ نے خریدی ہیں وہ آ پ نے رشتہ داروں میں بنٹی ہیں اس لئے ان کو بھی کچھ کر لینے دیں ۔ کیو نکہ وہ بھی حاکم وقت ہیں ۔ وہ بھی عوام کو ذلیل کر نا ضروری سمجھتے ہیں ۔ او آ پ تو پی پی پی کے ساتھ مل کر پہلے ہی ذلیل کر رہے ہیں ۔
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team