اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 

Email:-m.wajiussama@gmail.com
 

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔08-08-2010

ڈو مو ر ڈاور پاکستان
 
کالم۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ محمد وجیہہ السماء

شمشیر حق۔۔محمد وجیہہ السمائ
9/11کے بعد سے ابھی تک جو ڈرامہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے رچا یا ہوا ہے اس کی رو سے امریکہ پوری دنیا کا ٹھیکیدار بن کر پوری دنیا کو انتہاءپسندی اور دہشت گردی سے پاک کر رہا ہے اور اس اکیلے نے ہی بہت” ظلم “سہے ہیں اس کی وجہ سے امریکہ کو یہ اقدام اٹھانا پڑا۔بقول امریکہ اسامہ بن لادن نے پوری دنیاکا چین سکون تباہ و بر باد کیا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر جگہ القاعدہ ہی دہشت گردی کر رہی ہے۔
اب یہ ڈرامہ اپنے اختتام کی جا نب گمزن ہے اس ڈرامے کی وجہ سے امریکہ کچھ مفادات حا صل کر چکا ہے اور اس کے سا تھ ساتھ بو کھلاہٹ کا بھی شکار نظر آ تا ہے کیو نکہ عراق میں تو اس نے ©”تیل“ کی دولت حا صل کر لی ہے مگر افغانستان اس کے لئے زہر قا تل بن چکا ہے ۔جس میں امریکہ دن بدن ڈوبتا جا رہا ہے اور یہ گلے کی ہڈی کی طر ح امریکی معشیت، اس کے اداروں ،اس کی فوج کو رسوا کر رہاہے۔
پاکستان نے 9/11کے بعد ایک ٹیلی فون کال پر لبیک کہا اور آ ج تک امریکہ کی آ گ میں خود کو جھلسا رہا ہے اس کی اپنی معشیت اس کو اس کی اصل شکل دکھا رہی ہے ۔ اس کی عوام کی حال زار پر رونے کا دل کر تاہے اس کی کو ئی مل، کوئی فیکیڑی بھی صحیح کام نہیں کر رہی ۔ گو ر نمنٹ اپنی عوام کی بنیادی ضروریات پوری کر نے کی بجا ئے ملک کو غیروں کی آ گ میں ڈالے ہو ئے ہے اس ملک نے 38ارب ڈالر اس نام نہاد جنگ میں ضائع کر لئے ہیں ، مگر ابھی تک اس کے اتحادی اور ”آقا“ کو اس کے کردار پر شک ہے اور اس باتکا اظہارو وہ چند دن بعد کر تا رہتا ہے ۔ کبھی آقا کہتا ہے کہ اس ملک کے ایٹمی ہتھیار محفوظ نہیں۔ تو کبھی آئی ایس آئی پر طالبا ن کے ساتھ تعلقات کے” انکشافات “کیئے جا تے ہیں ۔ کبھی حکومتی عہدداروں پر اسامہ کا پتہ کہہ کر الزام لگا یا جا تا ہ تو کبھی فیصل شہزاد کا ڈرامہ دیکھا یا جا تا ہے۔کبھی القاعدہ کو ختم کر نے کے لئے دباﺅ ڈالا جا تا ہے تو کبھی ملک کی بیٹی کو اٹھا کے لے جا یا جا تا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ جو بھی بندہ امریکہ سے آئے پاکستان کے لئے ڈومور ڈومور کا پیغام امریکہ سے لے کر آ تا ہے
راقم امریکی نمائندوں سے یہ پوچھنے کی گستاخی کر سکتا ہے کہ کیا یہ ریاستی دہشت گردی نہیں جو کر توت امریکہ جی کر رہے ہیں؟؟؟جن میں کچھ ایک یہ بھی ہیںکبھی قرآن پا ک مذاق اڑایا جا تا ہے ۔کبھی نعوذباﷲ اسے گٹر میں بہا یا جا تا ہے ۔ تو کبھی شان ِنبیﷺ میں گستا خی کی جا تی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کبھی خانہ خدا کی طرز کے شراب خانے بنا کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچا ئی جا تی ہے ۔تو کبھی برطانیہ میں مساجد طرز کے مکانوں کے نقشے بنا کر فوجیوں کی فائرنگ ٹریننگ کروائی جا تی ہے ۔جناب آپ اس کو کیا کہیں گے ؟؟
یہ تو ایک طرف ہمارے ملک پاکستان کو امریکہ اپنی جاگیر سمجھے ہو ئے ہے اس پر ڈارون حملے کر کر کے اس کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ہماری عوام کو مار کر و ہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ عوام کا دشمن ہے اور ہمارے وزیر اطلاعات اس بات پر یہ بیا ن دے رہے ہیں کہ صرف ڈارون حملوں کی وجہ سے امریکہ سے ”تعلقات ©‘ ‘ختم نہیں کر سکتے۔
تو دوسر ی طرف امریکہ نے تو پوری پاکستانی قوم خصوصی طو رپر پوری حکومت کو نت ڈالی ہو ئی ہے اور پاکستانی حکومت کو ئی بھی اقدام اپنی عوام کے لئے جن کے ووٹوں سے وہ منتخب ہو ئی ہے کر نے لگے تو امریکہ کو تکلیف ہو نے لگتی ہے اور وہ اس کے مخالفت شروع کر دیتا ہے اور پاکستانی حکومت بھی وفادار غلام کی طر ح اس پر یس سر یس سر کہتی نظر آ تی ہے ۔ جیسا کہ ہمارے ملک کی توانا ئی کی ضروریات پر پاکستان نے ایران سے بجلی کا معاہدہ کیا ہے تو بھی امریکہ کو تکلیف ہو ئی اور اس نے ایک طر ف یہ کہا کہ اسے ا س پر کو ئی اعتراض نہیں مگر اگلے ہی دن گڑگٹ کی طر ح رنگ بدلتے ہو ئے یہ کہا کہ ایران پر اور پابندیاں لگنے والی ہیں پاکستان اس معاہدے میں جلدی نا کرے کہیں اسے بھی نقصان نا ہو جا ئے
اس کے ساتھ ساتھ حالیہ ہو نے والے پاک چین جوہری ری ایکٹر کو بھی امریکہ نے خصوصی تنقید کا نشانہ بنا یا ہوا ہے امریکہ نے واضع طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس میں پاک چین معاہدے کے خلاف ووٹ دے گا۔ اس سے پہلے بھی امریکہ جی غیر فوجی جوہری تعاون پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں مگر ابھی تک ہمارے حکمرانوں کے ذہنوں سے امریکی نوازی جا نے کا نام نہیں لے رہی پتا نہیں ہمارے حکمران امریکہ کو سمجھ کیا بیٹھے ہیں ۔ اب بھی وقت ہے ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو امریکہ کی غلامی چھوڑنی چا ہیئے کیو نکہ امریکہ کی دوستی نے ہمیں ذلت کے سوا دیا ہی کیا ہے اور امریکہ کی آ نکھوں میں آ نکھیں ڈال کے بات کر نی چا ہیئے اور اپنا نقصان بھی لینا چا ہیئے اس سے یہ بھی پوچھنا چا ہیئے کہ اسے ہمارے معاہدو ں سے کیا تکلیف ہے۔ اور ڈو مو ر ڈومور کی بجا ئے اس کی اصلیت اس کو بتا نی چا ہیئے کہ تم میرے بغیر کو ئی جنگ نہیں جیت سکتے ۔ اس سے قوم کی بیٹی عا فیہ کو بھی واپس لا نا چا ہیئے وہ کس جرم کی سزا وہاں بھگت رہی ہے۔اور حا لیہ ہو نے والے معا ہدے پر بھی جو امریکہ جی کے حکم پر ہوا ہے۔ چیک و بیلنس رکھنا ہو گا۔ کہیں ایسا نا ہو کہ بھارت اورامریکہ اس معا ہدے سے پاکستان کو نقصا ن پہنچا ئیں ۔ اور امریکہ بھارت کے ذریعے اپنا اسلحہ اور دوسری اشیاءپاکستان دشمن عنا صر تک پہنچا کر پاکستان کو نقصان پہنچا ئے۔اس کے ساتھ ساتھ اس سے واضع الفاظ میں کہا جا ئے کہ جنگ میں ہمیں شا مل کر نا ہے تو وہ ہمیں اس بات کے پیسے دے۔ اور نا ہی وہ امداد کسی اور مقصد میں استعمال ہو گی۔بلکہ وہ امداد صرف اپنی عوام پر خرچ ہو گی۔اور جو چیزیں تم دو گے وہی جنگ میں استعمال ہونگی٭٭٭٭٭

 
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved