اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 0334-5877586

Email:-m.wajiussama@gmail.com
 

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔12-08-2010

چودہ اگست ہماری قومی زندگی کا ایک اہم دن
 
کالم۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ محمد وجیہہ السماء
قوموں کی زندگی میں آزادی کی حیثیت روح سی ہوتی ہے اور آزادقومیں جس طر ح سے پھلتی پھولتی ہیں اور ترقی کرتی ہیں مغلوب قوموں کا نصیب نہیں ہوتا جس کی واضح مثال برصغیر پاک و ہند میں مسلم قوم کے انگریزوں کی غلامی کے سو سال کا دور ہے مسلمان اس سو سالوں میں کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں کر سکے اور اسی بنیاد پر مسلم لیگی لیڈروں کو قائداعظم کی راہنمائی میں مسلمانوں کے مسائل کا حل صرف اور صرف آ زادی میں نظر آ یا اور قائد کی شاندار قیادت میں مسلمان اپنے لئے علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے
14 اگست 1947ءایک تاریخی دن بن کر دنیائے سیاست وجغرافیہ میں رقم ہو گیا اور ہما ر ے لئے 14اگست کی تاریخ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک اہم دن بن گیا اس دن کی اہمیت کئی لحاظ سے ہے
ایک تو یہ ہماری جدوجہد کے ثمر کا دن ہے گویا تشکر بجا لانے کا دن ہے اور دوسرا یہ دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے اور ہمارے لئے خوشی منانے اور احساس آزادی کو زندہ کر نے کا دن ہے تیسرا یہ دن تجد ید عہد اور اپنے بنیادی نصب والعین کو دہرانے کا دن ہے اور سب سے بڑھ کر یہ دن ہمارے لئے احتساب کادن ہے بحثیت فرد اور قوم اپنے اعمال کا احتساب کہ کیاہمارا قومی سفر شاہراہ زندگی پر اپنی متعین منزل کی طرف ٹھیک طریقے سے جاری و ساری ہے یا نہیں؟؟
اور آج14 اگست 2010ءمیں جشن آزادی مناتے ہوئے ہمارے لئے سب سے زیادہ اہمیت اسی نکتہ کی ہے یعنی قومی احتساب کی ایک نوجوان سے لیکر ایک بوڑھے عمر رسید ہ بزرگ تک چوکیدار سے لیکر آفسر مجاز تک ، ایک کارکن سے لیکر ایک سیاسی لیڈر تک ، قوم کے ہر طبقہ اور شعبہ زندگی کے ہر فرد کو اپنا احتساب ایک قومی سوچ کے ساتھ کر نے کی ضرورت ہے اگر قوم 2010ء کا جشن آ زادی اس عزم اور جشن کے ساتھ مناتی ہے کہ ہم اپنا احتساب خود کریں گے اور اپنی اصلاح کریں گے تو شاید آ نے والے سالوں میں کسی احتساب بیور ز کی ضرورت نہ رہے جن پہلو ﺅں پر زیادہ غور کر نے کی ضرورت ہے ۔میں ان کی نشاہد ہی کرنا اپنا اخلاقی فر ض سمجھتا ہوں
جشن آزادی کی تیاریاں کر تے ہوئے ایسے احراف کو رواج دیا جا رہا ہے جو ہماری قومی اور معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا ہمیں اس سے پرہیز کرتے ہوئے کفایت شعاری اور خوشی منانے کے مابین ایک مطابقت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ہم جانتے ہیںکہ ہماری قوم بین الاقوامی قرضوں کے دباﺅ تلے کچلی جارہی ہے اگر ہم اس دن کو ان قرضوں سے نجات کے لئے ایک عزم کے طور پر استعمال کریں تو شاید ہماری خوشی حقیقی خوشی کا روپ دھار ے گی ورنہ ہماری قوم کی مثال اس بھٹہ مزدور کی سی ہو گی جو اپنے بچوں کی شادی و بیا ہ کی وقتی خوشی کے لئے ان کی زندگی بھر کی خوشیاں ”گروی“ رکھ کر انھیںقرضوں کے بوجھ تلے دبا دیتا ہے اور وہ زندگی بھر اس سے چھٹکارہ نہیں پا سکتے
ہمارا دوسرا اہم کام اپنے قومی شعار اور علامات کی عزت و تعظیم کا خیال رکھنے کا ہونا چاہیئے اگست کے مہےنے میں بنائے اور بیچے جانی والی بے شمار اشیاء14 اگست کے بعد یوں بے وقعت و بے توقیر ہو جاتی ہیں گویاوہ کسی ایسی قوم کی علامات ہوں جس کے آ ثار کسی کھنڈر سے ملے ہیں اس کی مثال آرائشی جھنڈیاں جو قومی پرچم کی شکل میں ہو تی ہیں اور اس پر علامہ اقبال۔ اور قائداعظم کی تصاویر بھی بنی ہوتی ہیں کی بے حرمتی ہوتی ہے جتنے شوق اور محبت سے یہ 13 اور 14 اگست کو آ ویزاں کی جاتی ہیں اس سے کہیں زیادہ بے دردی اور بے حسی سے یہ 15 اگست سے گلی کوچوں، نکاس آب نالیوں ، اور کوڑے کے ڈھیروں پر روندی جاتی ہیں جو کسی بھی طرح سے ایک احساس مند اور زندہ قوم کا وطیرہ نہیں
قومی لیڈروں پر فرض ہے کہ قوم کی راہنمائی صرف سیاسی جلسوں میں مخالفین کے خلاف سیاسی نعروں تک محدود نہ رکھیں بلکہ ایسی چھوٹی چھوٹی با توں پر قوم کی راہنمائی کریں جن کے ملنے سے قوم کوایک بڑا نصب و العین یاد رہ سکے اور قومی لیڈر اکثر 14 اگست کی تقاریر میں قائداعظم کا پاکستان کے نعرے لگاتے ہیں لیکن قوم کو پکار کر ان کی خامیوں کی نشاندہی نہیں کرتے اور نا ہی ان کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے ان کی راہنمائی کرتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر14 اگست کی تقریر وں میں ملک کے مسائل کو اجاگر کر کے راہنمائی کرتا دیکھائی نہیں دیتا یہی نہیں بلکہ
نوجوانوں کا اپنے قومی تہواروں پر غیر مناسب ، غیر منظم اور غیر ذمہ دارانہ رویہ قائداعظم نے کبھی بھی نوجوانوں سے ایسے رویے کی امید نہیں رکھی تھی ۔ جو قومی تہواروں پر آج کل اختیار کیا جا رہا ہے خوشی منانے کا غیر ذمہ دارانہ انداز روز بروز زور پکڑتا جا رہاہے اور نہ تو حکومت نہ سیاسی راہنماءاور نہ ہی قوم کے بزرگ یعنی والد ین نوجوانوں کو اس سے پرہیز کرنے کی تلقین کرتے نظر آ تے ہیں ۔نہیں کرتے تلقین ۔قومی شا ہراوﺅں پر نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موٹرسائیکلوں پر ویلنگ کرتے نظر آ تے ہیں اور گاڑیوں کی چھتوں پر بھنگڑے ڈالتے ہو ئے اکثر میڈ یا پر دکھائے جاتے ہیں جس سے نا صرف ہر سال قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیںبلکہ ہمارے منظم قوم ہونے پر بھی سوالیہ نشان لگ جاتا ہے اور یہ ہم سب کچھ ایسے قومی تہوار کو منانے کی آ ڑ میں کر رہے ہیں جو ہم سے قائداعظم کے بقول نظم باہمی کا شدید مطالبہ کرتا ہے لیکن ہمیں اس کی کو ئی پرواہ نہیں دعا ہے کہ14 اگست 2010ءہماری قوم کو ” ایمان ، اتحاد ، اور نظم “ کا صحیح مطلب سمجھنے اور اس پر آ ئندہ سالوں میں عمل پیرا ہو نے کی توقیق بخشے(آمین
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved