اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 0334-5877586

Email:-m.wajiussama@gmail.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت:۔21-02-2011

کہیں یہ امریکی سازش تو نہیں؟
کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد وجیہہ السماء


نوٹ۔ کالم نگار کا یہ کالم تھوڑے عرصے پہلے کا لکھا ہوا ہے اسی تناظر میں پڑ ھا جا ئے ۔شکریہ
امریکہ دنیا کی سپر پاور ہے اس کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہا تھوں میں ہیں اور معا شی حالات بھی اربوں روپے قرضوں کے ہو نے کے با و جود بالکل ٹھیک ہیں کیو نکہ وہاں کا تھنک ٹینک ہا ئی سو چ کا مالک ہے اور انہوں نے اداروں کو ڈیو ٹیاں سو نپ رکھی ہیںہمارے ملک کی طر ح نہیں کہ ڈی ایس پی فلاپ پارٹی کا اور ایس ایچ او فلاپ پارٹی کا۔ ٹی ایم او کسی اور پارٹی کا اور ڈی ڈی او آر کسی اور پارٹی کا ہو نے کی وجہ سے ذاتی پسند نا پسند کا زیا دہ خیال ہو نے کی وجہ سے بے چاری عوام در بدر کی ٹھو کریں کھا رہی ہے ایک ایسی عظیم قوم جس کا دنیا میں کسی قوم سے مقا بلہ کر نا کسی بھی لحا ظ سے درست نہ تھا لیکن بعض مفاد پر ستو ں اور ملک دشمنوں کی عیاری و مکاری کی وجہ سے قوم کا شیرازہ بکھرتا چلا گیا اور آ ج توحالا ت ایسے بن گئے ہیں کہ امریکہ کابندہ ،خد اکے بندوں کو دن دیہاڑے سر عام گو لیوں کا نشا نہ بناکر بھی زندگی کی امید باقی رکھتا ہے یہی نہیں بلکہ پاکستان میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو یہ مثالیں پیش کر رہے ہیں کہ پا کستان میں پہلے ایف آ ئی آر درج کی جا تی ہے اور لو گ خود کو بے گناہ ثابت کرتے ہیں جب کہ یورپ میں ملزم کو پہلے مجرم ثابت کیا جا تا ہے پھر ایف آ ئی آ ر درج کی جا تی ہے ہم کیو ں بھول گئے ہیں کہ ایسی اسلامی سنہری زندگی اور مکمل دین ہو نے کے باوجود ہم اپنی ہر مثال ، ہر بات یورپ اور انگریزوں سے ہی کیو ں شروع کر تے ہیں اور کیوں اپنے پاکستانی بھا ئیو ں کے قاتل کے حق میں دبے لفظوں میں حمایت کر رہے ہیں کیا ہمارے خون میں غیرت کے مادے ختم ہو گئے ہیں کیا ہم مقروض ہو نے کے ساتھ ساتھ اپنی شناخت بھی ختم کر دیں گے؟
امریکہ، انڈیا اور اسرائیل شروع دن سے ہی دنیا کے امن پر سیا ہ دھبہ ہیں یہ قومیں شروع دن سے ہی اپنے پالتووںسے کام لے کر انہیں ختم کر وا دیتی ہیں جس کی مثال صدام، تیونس کے زین اور اسا مہ کو ختم کر نے کے لئے اس کاپیچھا ہے۔اسی طرح پاکستان کو بھی اس نے اپنا اتحادی ہو نے کا ”شرف“ عطا کیا ہو اہے اور اس اتحادی نے دوسروں کی آ گ میں اپنا 38ارب ڈالرز کا نقصان کر چکا ہے اور اس کی محبت(امریکہ) بھی اسے اپنے پاﺅں میں روندتا رہتا ہے جیسے کہ امریکی اہلکار جس نے تین پاکستا نیوں کو قتل کیا اور اس کے ساتھ ساتھ کئی ایک امریکیوں نے پاکستانی قا نون کو اپنے ہا تھ میں لیا مگر اس کے باوجو د امریکی ڈالروں اور امریکی غلامی میں پلنے والی حکومتوں نے ان کو قانون سے بالاترکا درجہ دے کر یہ ثا بت کر دیاکہ کو ئی بھی امریکی پاکستانی حکومت کے لئے ”آ قا“ ہی ہو تا ہے چا ہے وہ ان کا ”جمادار“ ہی کیوں نہ ہو ۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ پچھلے دس سالوں سےعرب دنیا کے امن کے پیچھے پڑا ہو ا ہے اس نےسب سے پہلے عراق وصدا م کو نست و نابود کر دیا اور صدام پر یہ الزام لگایا گیا کہ اس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ پور دنیا اور خود امریکی تھنک ٹینک چیختے چلا تے رہے مگر بش کو ان کی باتوں کی کو ئی پروانہیں تھی بلکہ اس نے اپنی فوج کو عراق پر چڑھا ئی کا حکم دے دیا اس کے کچھ عرصے بعدبش انتظا میہ کے پیٹ میں پھرمڑوڑ اٹھنے لگے تو ا س نے اسامہ جو کہ امریکی پٹھو تھا اور اس سے روس کے خلاف کام کر چکا تھا سے چھٹکارہ حا صل کر نے کے لئے اور افغانستان کا امن و سکون تباہ کر نے کے لئے افغا نستان پر چڑھا ئی کر دی جس کے دوران افغانستان پر وہ مہلک مہلک ہتھیار استعما ل کئے گئے جن کے نام شاید ابھی امریکی و اتحادی افواج کے افسران کو بھی نہ یاد ہوں ۔ وہ استعمال کئے گئے جن سے غریب افغان مسلسل اذیت، ڈرون حملوں،اتحادی و امریکی افواج کے حملوں اور اپنوں کی سا زشوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔
9/11کے ڈرامے کے بعد سے اب تک امریکہ پاکستان کو اپنا اتحادی تو قرار دے رہا ہے مگر اس کے ایٹمی اثا ثے ان میں سے کسی کوہضم نہیں ہو رہے اور گا ہے بگا ہے وہ ان پر زہر فشانی بھی کر تا رہتاہے اس کے ساتھ ساتھ عرب دنیا میں حالیہ ہو نے والے تصادم اور حکومتوں کے خلاف بغا وتوں کو اہل نظر لوگ امریکی کا رستا نی قرار دیتے ہیں۔ جس کا اظہار وکی لیکس بھی کر چکی ہے ۔ کہ اس کام کے پیچھے امریکی ما ئنڈ موجود ہے ۔ اس لئے اہل نظر لوگ یہ خد شہ بھی ظا ہر کر رہے ہیں کہ امریکہ نے زین کو بھی حکومت سے بھگا دیا ہے اور مصر میں بھی وہ اسی کو شش میں ہے ۔کہیں لاہور کا واقعہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی تو نہیں کہیں لا ہو ر کا واقعہ عرب دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے اندر انتشار پھیلنے کی ابتداءتو نہیں کہیں ہماری حکومت ”مصالحتوں اور جمہوریت “ کا راگ الا پتے الاپتے امریکی پا ﺅں میں اس قدر تو نہیں گر جا ئے گی کہ پاکستان کاہی سودہ کر جا ئے ۔اور بعد میں پاکستانی قوم کا غم و غصہ برداشت نہ کر پا ئے اس لئے ابھی بھی وقت ہے کہ وفاقی و پنجاب حکومت اور تمام سیا سی جما عتوں کو اپنے ”آ قا “ سے نجات حا صل کر نے کے بارے میں سو چنا ہو گا اور با ہمی تعلقات کے با رے میں بھی سو چنا ہو گا ۔ کیو نکہ امریکی یہاں آ کر خو دبھی دہشت گردانہ کاروائیاں کررہے ہیں اور ملک دشمن عناصر کی مدد کر کے ملک کو دولخت کر نے میں بھی لگے ہو ئے ہیں یہ گروپ پاکستان کو جا نی و مالی نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ جگہ جگہ بم دھما کے کروا رہے ہیں اور مختلف فرقوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے پاکستان کی سا لمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ یہ بات حکومت کی نظر میں بھی آ چکی ہے ۔ مگر لگتا ہے حکومت امریکی ڈالروں کے سامنے بے بس نظر آ تی ہے
 
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved