ہڈیوں کی بیماری کئی نسلوں تک منتقل ہوسکتی ہے
ماہرین طب نے کہا ہے کہ ہڈیاں ٹوٹنے اور ہڈیوں کی کمزوری کا مرض آنے والی کئی نسلوں تک منتقل ہوسکتا ہے۔ ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے اس مرض کو روکنے کیلئے بچپن میں ہی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس تحقیق پر کام کرنے والے ڈاکٹر میٹینلوریٹیزون نے طب کی دنیا میں پہلی مرتبہ ایک نسل سے دوسری نسل تک کی ہڈیوں کے فریکچر کی شرح کے درمیان تعلق دیکھا اس سلسلے میں انہوں نے 37000 افراد کے پوتوں اور پڑپوتوں تک کی ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ کی شرح اور کیمیکل اور بیالوجیکل سطح پر مضبوطی کے ٹیسٹ مکمل کیئے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ مرض 68 فیصد تک نسل در نسل منتقل ہوتا ہے تحقیق کے دوران دادی کی ہڈیوں اور دادا کی ہڈیوں کی مضبوطی کو بھی دیکھا گیا کہ کس طرف سے یہ ورثہ زیادہ منتقل ہوتا ہے اس ضمن میں یہ بات سامنے آگئی کہ دادا کی ہڈیوں میں کمزوری خاص طور پر لڑکوں کو ملتی ہے

 

Advertise

Privacy Policy Feedback

Guest book

Contact us Disclaimer Terms of Usage Our Team