اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

 

پھل اور سبزیاں سرطان سے بچائو میں مددگار   
عالمی سطح پرہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے بھرپور استعمال سے سرطان کے خطرے کومکمل طورپرختم کیا جاسکتا ہے۔اس تحقیق کومکمل کرنے کےلئے امریکہ میں 4 لاکھ 70 ہزار افراد کا تجزیہ کیا گیا ،ان افراد میں متعدد کا تعلق 10یورپی ممالک سے بھی تھا۔ایک ہفتے تک مکمل طورپرسبزیوں اورپھلوں کے استعمال کے بعد جب ان کا دوبارہ چیک اپ کیا گیا تومعلوم ہوا کہ انہیں افاقہ ہورہا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق پھلوں اورسبزیوں کے استعمال سے شراب نوشی اورسگریٹ نوشی کے اثرات سے بھی افاقہ حاصل ہوا۔ امریکی جریدے”نیشنل کینسرانسٹی ٹیوٹ“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ورزش اورصحت مندانہ طرز زندگی کے ساتھ ساتھ اگر پھلوں اورسبزیوں کے بھرپوراستعمال کوممکن بنایا جائے تو فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیق مکمل کرنے والے ڈاکٹر پیسلوبوفیٹو نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ مونوٹ سناٹی سکول آف میڈیسن نیویارک کے تعاون سے مکمل کی ہے۔
شہد اورخوشبو سے آنکھوں کا علاج  
آنکھوں میں موتیا اتر آئے تو شہد، پیاز کا پانی اور کافور تینوں ملا کر سلائی سے آنکھو ں میں ڈالیں آرام آجائےگا۔ آنکھیں درد کر رہی ہوں تو پیاز کا پانی اور شہد ہم وزن ملاک آنکھوں میں ڈالیں، درد دور ہو جائیگا۔ ملیریا بخار میں شہد دو تولہ پانی میں حل کر صبح و شام پیتے رہیں اور بدن پر تیل کی مالش کریں ایک دو دن میں بخار اتر جائیگا۔


٭ ادرک کارس میں شہد ملا کر کھانے سے نزلہ زکام میں آرام آجاتا ہے۔

٭ کام کی زیادتی سے تھکن محسوس ہو تو دو بڑے چمچ شہد ایک گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ تھکن دور ہو جائیگی۔

٭ جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کر دیں آرام آجائیگا۔

٭ آواز بیٹھ جائے تو ایک بڑا چمچہ شہد دن میں تین مرتبہ کھائیں، کافی افاقہ ہو گا۔

٭ دانت مضبوط ہو جائیں گے۔

٭ پیاس زیادہ لگ رہی ہو تو ڈیڑھ تولہ شہد خالص پانی میں ملا کر پئیں پیاس لگنے کی شکایت رفع ہو جائیگی۔

٭ دو چمچے شہد گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے قبض دور ہو جاتا ہے۔

٭ روزانہ پانی میں شہد ملا کر پینے سے جگر اور تلی کی بیماریاں دور ہو جاتی ہے۔ گلاب کی خوشبو اعصاب اور پٹھوں پر بڑا اچھا اثر ڈالتی ہے۔

٭ معدے کی گرافی اور جلن دور کرنے کیلئے ملتاس اور پھولوں کی خوشبوں سونگھیں۔

٭ ہارسنگھار کی خوشبو میں گل داﺅدی بند کرنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ گیندے کے پھول کی خوشبو، یرقان میں فائدہ دیتی ہے۔

٭ نرگس کے پھول سونگھنے سے سر درد اور زکام دور ہو جاتا ہے۔

٭ بلڈ پریشر کم کرنے کیلئے املتاس کے پھول کی خوشبو استعمال کریں۔

٭ مولسری کی خوشبو ذہنی پریشانی دور کر دیتی ہے۔ اور نیند لاتی ہے۔

٭ موتیا کی خوشبو نیند آور ہے اور بے خوابی کا مرض رفع کر دیتی ہے۔

٭نیلوفر کے پھول کی خوشیو پیاس گھٹانے میں بے حد مفید ہے۔

٭ خشک دھنیا تمباکو کی چلم میں ڈال کر پینے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے۔

٭ دھینے کی خوشبو دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔

٭ دار چینی کی خوشبو سے انفلوئزا دور ہو جاتا ہے۔
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team