اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

 

پپیتے کے طبی فوائد    
مشرق میں پیدا ہونیوالا ایک عام پھل پپیتا مغرب میں بہت زیادہ اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پھل میں انٹی کیسز خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ محققین نے افزودہ رسولیوں کے خلاف پپیتا کی سرطان کش خصوصیات کے بارے میں دستاویزات مجمع کی ہیں۔ ان میں رحم، چھاتی، جگر، پھیپھڑے اور لبلبے کے سرطان خلیات سے بننے والی رسولیاں بھی شامل تھیں۔ اس سلسلے میں پپیتے کے خشک پتوں کو جوش دیکر حاصل شدہ عرق سرطانی خلیات پر ڈالا گیا جس سے رسولی کو ختم کرنے والے سالموں کی پیداوار بڑھ گئی تھی اور جسم کے مدافعتی نظام کی مدد سے ٹیومرز کا انسداد ممکن ہو گیا تھا۔ یہ بھی معلوم پوٹا کہ عرق سے نارمل خلیات سے زہریلے اثرات سے محفوظ تھے۔ یہ بھی ایک بڑی کامیابی تھی کیونکہ اب تک کیسز کے جیتنے علاج دریافت کئے گئے ان میں میں صحت مند خلیات پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔ تحقیق کے دوران کیسز کے خلیات کے دس مختلف کلچرز پر پپیتے کے پتوں کے چار مختلف قوتوں والے عروق آزمائے گئے 24 گھنٹے بعد حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ تمام کلچرز میں پپیتے کے پتے کے عرق نے پٹومرز کی افزائش کی رفتار سست کر دی۔ پپیتے کے پتے ہی باکمال نہیں ہیں اس کا پھل بھی طبی لحاظ سے بے شمار خوبیوں کا حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکہ دریافت کرنیوالے کرسٹوفر کولمبس نے پپیتے کو فرشتوں کے پھل قرار دیا تھا۔ بحریہ کرپئین کے آس پاس قبائلی افراد کھانے کے بعد پپیتا کھا لیا کرتے تھے۔ جس کے نتیجے میں انہیں کبھی بد ہضمی کی شکائت نہیں ہوتی تھی۔ پپیتے کی اہم ترین غذائی خصوصیت ہے جسے Papain کہتے ہیں پپیتے میں موجود یہ فامرہ ہمارے جس میں تیار ہونیوالے دیگر خامروں کے ساتھ مل کر کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اس سے تیز ابیت اور سینے کی جلن کا خاتمہ ہوتا ہے کچے پپیتے میں Papian اس وقت دودھ کی صورت میں نظر آتا ہے جب چھلکے کو کاٹا جاتا ہے اس دودھ کو براہ راست زخم، دانوں، مہاسوں، چہرے کے داغ دھبوں پر لگایا جا سکتا ہے اس پھل میں انٹی آکسیڈنٹ غذائی اجزاءکی بھرمار ہوتی ہے جن میں بیٹا کیروٹین، وٹامن اے، سی اور فلیوو نونڈز، وٹامنز بی، فولیٹ اور ینیٹو تھینک ایسڈ شامل ہیں۔ اس پھل میں کیلشیم، کلورین، آئرن فاسفورس، یوٹا شیم، سیلیکون اور سوڈیم کی بھی معمولی مقدار موجود ہوتی ہے کچے پپیتے کی مٹھاس انتہائی درجہ لذت بخش ہے اس پھل کی واضع سوزش خصوصیات کی وجہ سے گنٹھیا، جوڑوں کے درد اور دیر کے مریضوں کی سوزش دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ قبض اور بواسیہ سے محفوظ رکھتا ہے۔
گاجر کینسر کے خلاف تریاق   
ماہرین نے کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ گاجرکا استعمال نہ صرف کینسرکی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتا ہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں بھی ممدومعاون ثابت ہوا ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ایک ترجمان نے یہاں ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماہرین زراعت کی ایک ٹیم نے کئی سال تک کینسر زدہ چوہوں پرگاجر کے استعمال کی تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ گاجر کا لگاتار استعمال سرطان کے موذی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن چوہوں پر تجربات کئے گئے تھے ان میں سے ہر تیسرا چوہا سرطان کے مرض میں بری طرح مبتلا تھا۔ تاہم گاجر کے بتدریج استعمال سے ان کے مرض پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گاجر کے جوس میں وٹامن A کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے مفید ہوتا ہے بلکہ اس کے مسلسل استعمال سے استسقاءکے مرض سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے۔
 
 
انڈوں کو محفوظ رکھنے کی ترکیب 1۔ انڈوں کو پسے ہوئے نمک میں ملا کر رکھ دیجئے۔ اس طرح انڈے دیر تک خراب نہیں ہوں گے۔



2۔ گرم پگھلے ہوئے موم میں انڈوں کو غوطہ دے کر نکال لیجئے پھر سرد جگہ پر محفوظ رکھئے تو وہ کئی ماہ تک خراب نہیں ہوں گے۔

آلوﺅں کو گھلنے سے بچائیے

آلو بعض دفعہ بالکل گھل جاتے ہیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آلو گھلنے نہ پائیں تو آلوﺅں کو چھیل کی نصف ٹکڑے کر کے نمک لگا کر رکھ دیں، تقریباً 15 منٹ بعد ان کو دھو کر ہنڈیا میں ڈال دیں۔ اسی طرح آلو گھلنے نہیں پائیں گے۔

پیاز کاٹتے وقت آنسو

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی جاری ہو جاتا ہے کیونکہ پیاز میں ایک قسم کا ایسڈ پایا جاتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے یہ کریں کہ پیار چھلکے تار کر اور پیاز کے دو ٹکرے کر کے تھوڑی دیر پانی میں بھگو دیجئے اس کے بعد کاٹنے تو کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی جاری نہیں ہو گا۔

ہاتھوں سے مرچوں کی جلن دور کرنے کا نسخہ


1۔ اگر مرچیں پیسنے یا ہری مرچ کاٹنے سے ہاتھوں میں جلن پیدا ہو جاتی ہے۔ اس جلن کو دور کرنے کیلئے تھوڑا نیل پانی میں ملا کر ہاتھوں کو دھو ڈالیں۔ جلن دور ہو جائیگی۔

2۔ تھوڑے سے پانی میں چھوٹی سے گڑ کی ڈلی ملا کر اپنے ہاتھوں پر ملیں تو جلن دور ہو جائیگی۔

کھانے میں زہریلی چیز کا شک کھانا پکاتے دہئے اگر آپ کو شک ہو جائے کر کھانے میں کوئی زہریلی چیز پڑ گئی ہے تو چمچہ سے مشکوک چیز لے کر آگ میں ڈال دیجئے۔ اگر نیلے رنگ کے شعلے نکلیں تو سمجھ لیجئے کہ کھانا زہریلا ہو گیا ہے۔

لیموں سے پورا عرق نکالنے کی ترکیب لیموں سے پورا عرق نکالنے کے لئے اسے پہلے گرم پانی میں ڈبولیں۔ پھر کاٹ کر نچوڑیں توسار عرق نکل آئے گا۔

گوشت کئی دن تک رکھئے روزانہ گوشت نہ ملتا تو زیادہ دن رکھنے کیلئے گوشت کے پتلے پتلے ٹکڑے کاٹ کر دھوپ میں سکھا لیں۔ پھر باریک پسا ہوا کوئلہ لیں اس پر ایک باریک کپڑا بچھائیں پھر کپڑے پر گوشت کے ٹکڑے رکھ دیں اور پھر اوپر کھڑے کی تہہ رکھ دیں، اور کپڑے پر پسا ہوا کوئلہ ڈال دیں۔ اس طرح گوشت دیر تک خراب نہ گا۔

خمیر سے بچائہ جن کھانے کی چیزوں سے خمیر اٹھ سکتا ہے ان کو اونچی جگہ نہ رکھئے اس طرح خمیر جلد پیدا نہیں ہوتا۔

اچار خراب ہونے سے بچانے کی ترکیب اچار خراب ہو رہا ہو یا خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس میں لیموں کا رس یا سرکہ نچوڑیں۔ تو اچار خراب نہیں ہو گا۔

ٹماٹر تازہ رکھئے 1۔ ٹماٹروں کے سرے پر تھوڑا سا موم لگا دیجئے۔ تو ٹماٹر بہت دنوں تک تازہ حالت میں رہیں گے۔

2۔ پانی میں نمک گھول کر ٹماٹر اس میں ڈال دیں تو بھی ٹماٹر کافی دیر تک تازہ اور سخت رہیں گے۔

مچھلی کی بو باس دور کرنے کی ترکیب مچھلی کی بواور باس دور کرنے کیلئے قتلوں کو لیموں کے عرق سے رگڑ کر دھونا چاہئے۔ دہی فوراً جمائیے اگر دہی فوری طور پر جمانی مقصود ہو تو دودھ میں ذرا ہی ٹار ٹرک ایسڈ ڈال دیجئے۔ دہی بہت جلد جم جائیگی۔
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team