اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

 

پروٹین سے بھر پورغذا سے ہڈ یاں مضبوط     
ماہرین نے کہا ہے کہ جو بچے بچپن میں پیٹ بھر کر پروٹین پر مشتمل غذائیں کھاتے ہیں اور پھر کھیل کود کے بعد انہیں ہضم کرتے ہیں وہ بڑھاپے تک مضبوط ہڈیوں کے مالک بن جاتے ہیں۔ دودھ، انڈا،گوشت، پھل اور سبزیوں پر مشتمل خوراک بچوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق ہڈیوں کی مضبوطی اور خوراک کے اثرات کو دیکھنے کیلئے کی گئی تھی۔ جس میں3 سے5 سال کے 106 بچوں کو12 سال کیلئے زیر مطالعہ رکھا گیا ۔ ان میں زیادہ متعدد بچوں کی کھانے پینے کی عادات مختلف تھیں جب یہ بچے15 سے17 سال کو پہنچے تو ان کی ہڈیوں کا آخری ٹیسٹ لیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ بھر پور پروٹین کھا کر ہضم کرنے والے بچے زیادہ مضبوط جسم کے مالک تھے جبکہ دیگر بچے کمزور واقع ہوئے۔ ماہرین طب نے کہاہے کہ کیلشیئم اور وٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ پروٹین پر مشتمل غذاﺅں کا بھی ہڈیوں کی مضبوطی میں نمایاں کردار ہے۔
مچھلی کا تیل دماغی سستی دور نہیں کرتا، تحقیق    
جدید طبی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل پر مشتمل کیپسول اور سیرپ دماغ کی استعداد کو بڑھانے میں مدد گار ثابت نہیں ہوتے ۔ بڑھاپے میں ان گولیوں ، کیپسلز اور سیرپ سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔ اوایل ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں70 سے80 سال کے بزرگوں پر 2 سال تک مچھلی کے تیل اور اس میں شامل اومیگا تھری اجزاءکو چیک کیا گیا تھا اس سے قبل ہونے والی متعدد طبی تحقیقات میں اومیگا تھری جزو کو بڑھاپے میں دماغ کی سستی کو بہتر کرنے کیلئے مجرب قرار دیا جاچکا ہے۔ پروفیسر ایلن ڈینگور نے یہ تحقیق لندن سکول آف ہائیجن اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے شعبہ کے تعاون سے مکمل کی ۔ اس تحقیق میں867 بزرگوں کو شامل کیا گیا تھا ان بزرگوں کو دو گروپوںمیں تقسیم کرکے مچھلی کا تیل اور عام کھانے والا تیل استعمال کرایا گیا تھا ۔ دو سال بعد معلوم ہوا کہ دونوں گروپوں میں شامل لوگوں کی استعداد کار میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
سبزچائے کھانا ہضم ، دانتوں کومحفوظ بناتی ہے

ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا روزانہ ایک کپ پینے سے دانتوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے ’اینٹی مائکروبیئل مالیکولز‘ دانتوں کی حفاظت کے علاوہ مسوڑھوں کو بھی صحت مند بناتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سبز چائے کھانا ہضم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team