اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 1-514-970-3200

Email:-jawwab@gmail.com
 

 مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔16-08-2010

اونچی ایڑی والے جوتوں کا استعمال پنڈلی کیلئے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ

اونچی ایڑی والے جوتے استعمال کرنے والی عورتوں کی پنڈلی کے پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے جس کے بعد وہ فلیٹ جوتے میں بھی چل پھر نہیں سکتیں، اس طرح کے جوتوں سے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے جو کہ درد اور بے آرامی کا باعث بنتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا کہ جو عورتیں دو سال تک ہفتے میں پانچ دن اونچی ایڑی کی جوتیاں استعمال کرتی ہیں 13 فیصد ایسی عورتوں کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ایسی کیفیت سے بچے کا واحد حل پٹھوں میں لچک پیدا کرنے والی ورزشیں ہیں۔ اونچی ایڑی والے جوتوں کے استعمال سے گھٹنے اور ٹخنے کا درمیانی فاصلہ کم ہو جاتا ہے لیکن اگر اونچی ایڑی والے جوتوں کا مسلسل استعمال کیا جائے تو پٹھے مستقل طور پر کمزور اور سکڑ جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں ایسی عورتیں جب فلیٹ جوتوں میں بھی چلنے کی کوشش کرتی ہیں تو ان کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے جس سے وہ بے آرامی اور درد محسوس کرتی ہیں۔

ٹیسٹ ٹیوب نظام تولید میں پرانے بیضے سے بھی استفادہ ممکن ہو چکا ہے

طب کی دنیا میں اب ٹیسٹ ٹیوب بی بی کی پیدائش کیلئے عورت کے تازہ ’’ ایگ‘‘ کی بجائے لیبارٹری میں محفوظ کئے گئے پرانے بیضہ سے بھی استفادہ ممکن ہو گیا ہے۔ ان وائیٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف) ٹیکنالوجی میں مزید ترقی کے بعد نظام تولید کی مزید باریکیوں اورمشکلات کو دور کرنے کے بعد اب کسی دوسری عورت کے ایگ کو پہلی عورت کے بطن میں رکھ کر پیدائش کے عمل کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ ہیومن ری پروڈکشن‘‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان تجربات میں کامیابی کی شرح تازہ ایگ کے برابر رہی ہے۔ اس تحقیق کے بعد دنیا بھر میں بے اولاد جوڑوں کے ہاں بچے پیدا ہونے کی امید 85 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی فرٹیلائزیشن سنٹر کے پروفیسر نیکولس نوباز کے مطابق اب تولید کے میدان میں مزید جدت اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
 

عمر میں اضافے کے ساتھ شکر کی مقدار کو باقاعدہ رکھنے کی ہڈیوں کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔طبی تحقیق

نئی طبی تحقیق کے مطابق ہڈیاں ذیابیطس کے مرض میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ خون میں شکر کی مقدار کو باقاعدہ رکھنے میں ہڈیوں کی صحت ایک اہم فیکٹر ہے۔ جریدے ’’ سیل‘‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ہڈیاں جوں جوں پرانی ہوتی جاتی ہیں ان میں شکر کی مقدار کو باقاعدہ رکھنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے کیونکہ ان سے خارج ہونے والے خاص نوعیت کے ہارمونز خون میں شکر کی مقدار کو بڑھا یا کم کر سکتے ہیں۔ اس تحقیق میں ہڈیوں کی بیماریوں اور ذیابیطس کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد کے خون کے تجزیے کئے گئے۔ پروفیسر گرسیڈڈ کارلینسٹی کے مطابق طب کی دنیا میں پہلی مرتبہ ہڈیوں کے ایک اہم فیکٹرکو ذیابیطس کی بیماری کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ اس تحقیق سے ذیابیطس کے علاج کیلئے نیا طریقہ کار اختیار بھی کیا جا سکتا ہے۔
 

جلدی سرطان کے ٹیومر کی روک تھام پر قابو پانا ممکن ہو گیا ہے۔ طبی ماہرین
ماہرین طب نے جلد کے سرطان کی وجہ سے بننے والے ٹیومر کی روک تھام کیلئے نئی گولی تیار کر لی ہے جس کے استعمال سے ٹیومر کی نشوونما آدھی رہ جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 3 سال کے دوران یہ گولی مارکیٹ میں متعارف کرا دی جائے گی اور سرطان کی تباہ کاریوں میں سے جلد کا سرطان خارج ہونے کا امکان ہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف برطانیہ میں 2 ہزار لوگ جلد کے سرطان کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں اور ہر سال 10 ہزار نئے کیس سامنے آتے ہیں جبکہ دو دہائیوں میں یہ شرح دو گنا ہوچکی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس شرح پر قابو پانے کیلئے ’’سن باتھ‘‘ پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ ماہرین نے کہا کہ جلد کا سرطان جلد پر معمولی تل کی وجہ سے لاحق ہو جاتا ہے جونہی اس نوعیت کی تبدیلی جلد پر نظر آئے۔ فوراً علاج معالجے کی جانب توجہ دینی چاہئے۔ نئی دوا کے ذریعے جلد میں پھیلنے والی خطرناک پروٹین کے دائرہ کار کو روکا جاتا ہے۔ معروف کمپنی گلیکسواسمتھ کے تعاون سے اس گولی کو برطانیہ کے طبی ماہرین نے تیار کیا ہے۔
 
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved