اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 

Telephone:- 1-514-970-3200

Email:-jawwab@gmail.com
 

 مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 
 
کولیسٹرول پر قابو پانے کے لیے تازہ سبزیاں بہترین غذا    

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چکنائی سے پاک تازہ سبزیاں جسم کو ہشاش بشاش اور ہلکا پلکا رکھتی ہیں۔ زندگی میں فٹ رہنے کی خواہش مند اس کے ذریعے اپنے بڑھتے ہوئے کولیسٹرول پر بھی قابو پاسکتے ہیں۔  

مناسب غذا ایک طرف تو انسان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے جبکہ دوسری طرف بہت سی ممکنہ بیماریوں سے بچاؤ میں بےحد معاون اور مفید ثابت ہوتی ہے ۔ ہری بھری اور تازہ سبزیوں کا سلاد ہر شخص کھانے کے ساتھ پسند کرتا ہے۔ بہتر ذائقے کے ساتھ ساتھ سلاد بھرپور غذائیت کا خزانہ ہوتا ہے۔ غذائیت سے بھرپور سلاد اور سبزیاں نظام ہاضمہ درست اور دن بھر کی پروٹین اور وٹامن کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ سبزیوں سے بنے سلاد کے استعمال سے دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

گاجر کے باقاعدہ استعمال سے کینسر پر قابو پانا ممکن ہے،

: گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو پھلوں میں بھی شمار ہوتی ہے۔ گاجر عموما پکانے، کچی کھانے اور اچار بنانے میں استعمال ہوتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس کا جوس صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔  

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گاجر کا متواتر استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا ہے ۔ گاجر کے جوس میں وٹامن "اے " کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے۔

گاجر کھانے سے قوتِ بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ گاجر جسم میں خون بڑھاتی ہے اور چہرے کی رنگت نکھارتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال بعض ذہنی بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ دماغی پریشانی ختم کرتا اور روح کو تازگی بخشتا ہے۔

کیلے کھانا جسم کو توانا، دماغ کو چست رکھتا ہے

: کیلا ایک صحت بخش پھل ہے اس میں قدرت نے بے پناہ غذائیت رکھی ہے۔ کیلے کھانے سے جسم توانا اور دماغ چست رہتا ہے۔ ناشتے میں کیلے کا استعمال ضروری ہے کیونکہ یہ پھل نہ صرف فوری توانائی دیتا ہے بلکہ اس میں موجود آئرن کی وافر مقدار انیمیا سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ کیلا پوٹیشیم سے بھرپور پھل ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ایک سروے کی مطابق ڈپریشن کے شکار افراد نے کیلے کھانے کے بعد خود کو بہتر محسوس کیا۔کیلے میں پروٹین کی وہ قسم شامل ہے جو جسم کے موڈ پر اثرانداز ہو کر اسے اچھا کردیتی ہے۔کیلے کے متعلق مشہور ہے کہ یہ وزن میں اضافہ کرتا ہے۔

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک کیلا کھانے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ البتہ دوسرے پھلوں کی نسبت اس میں کیلوریز
کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

 
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved