اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
ایڈیٹر کی ڈاک
ڈاکٹرز کارنر
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

urdupower@inbox.com

jawwab@gmail.com
 
 
 
گاجر کے باقاعدہ استعمال سے کینسر پر قابو پانا ممکن ہے کولیسٹرول پر قابو پانے کے لیے تازہ سبزیاں بہترین غذا
گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو پھلوں میں بھی شمار ہوتی ہے۔ گاجر عموما پکانے، کچی کھانے اور اچار بنانے میں استعمال ہوتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس کا جوس صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مزید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چکنائی سے پاک تازہ سبزیاں جسم کو ہشاش بشاش اور ہلکا پلکا رکھتی ہیں۔ زندگی میں فٹ رہنے کی خواہش مند اس کے ذریعے اپنے بڑھتے ہوئے کولیسٹرول پر بھی قابو پاسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
کیلا ایک صحت بخش پھل ہے اس میں قدرت نے بے پناہ غذائیت رکھی ہے۔ کیلے کھانے سے جسم توانا اور دماغ چست رہتا ہے۔ ناشتے میں کیلے کا استعمال ضروری ہے کیونکہ یہ پھل نہ صرف فوری توانائی دیتا ہے بلکہ اس میں موجود آئرن کی وافر مقدار انیمیا سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ کیلا پوٹیشیم سے بھرپور پھل ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
بیر ! وٹامن بی اور فولاد کا خزانہ
سدرة المنتہٰی‘ یعنی آسما نو ں پر بیری کے درخت والا وہ آخری مقام ہے جس سے آگے فرشتے بھی نہیں جا سکتے۔ لیکن ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلممعراج کے موقع پر اس مقام سے بھی آگے گئے تھے۔ جنت کی خوبصورتی اور دلنوازی کا نقشہ ہمارے سامنے رکھتے ہو ئے مالک الملک نے بیری کا ذکر بھی فرمایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
سونے سے قبل تیز روشنی سے نیند متاثر
یک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رات کو سونے سے قبل اگر تیز روشنی میں بیٹھا جائے تو نیند ٹھیک نہیں آتی۔تحقیقی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اگر تیز روشنی میں بیٹھا جائے تو انسانی جسم نیند کے ہارمون کم پیدا کرتا ہے جس کے باعث نیند ٹھیک نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔مزید
اونچی ایڑی والے جوتوں کا استعمال پنڈلی کیلئے نقصان دہ ہے
اونچی ایڑی والے جوتے استعمال کرنے والی عورتوں کی پنڈلی کے پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے جس کے بعد وہ فلیٹ جوتے میں بھی چل پھر نہیں سکتیں، اس طرح کے جوتوں سے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے جو کہ درد اور بے آرامی کا باعث بنتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
بالوں کی سفیدی جین کی وجہ سے

ایک تحقیق کے مطابق خواتین کے بال سفید ہونے کی وجہ انکے رہنے سہنے، کھانے پینے کے طریقے اور ذہنی پریشانی یا فکر سے زیادہ جینیات ہے۔

یونی لیور سائنسدانوں نے ڈنمارک میں اٹھاون سے اکسٹھ سالہ دو سو سے زیادہ ہم شکل جڑواں بہنوں اور دو الگ الگ صورتوں کی جڑواں بہنوں پر تحقیق کی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک جین والی بہنوں کے بال سفید ہونےکے طریقے اور وقت میں زیادہ فرق نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

نیند اور بے خوابی

ہم روز ہی سوتے ہیں۔ سونا جاگنا ہمارے روزمرہ کے معمول میں شامل ہے۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں نیند بہ آسانی آتی ہے اور کچھ ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جو ہمیشہ بے خوابی کی شکایت کرتے ہیں۔ بے خوابی کی شکایت دائمی طور پر کم ہی ملتی ہے۔ عام طور پر چند افراد کے سوا زیادہ تر میں بے خوابی کی شکایت وقتی ہوتی ہے۔ پریشانی‘ تشویش‘ نفسیاتی دبائو اور خوف کی وجہ سے نیند متاثر ہوتی ہے۔ اسی طرح چند جسمانی امراض میں بھی نیند متاثر ہوجاتی ہے اور جیسے ہی ان امراض کا قرار واقعی علاج ہوتا ہے ویسے ہی نیند کی کمی کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

آب زم زم جیسا پانی ممکن نہیں،سائنسدان

جاپان کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر مساروایموٹو نے انکشاف کیا ہے کہ آبِ زم زم میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اس کے سوا دنیا کے کسی بھی پانی میں موجود نہیں ہیں انہوں نے نینو نامی ٹیکنالوجی کی مدد سے آبِ زم زم پر متعدد تحقیقیں کی ہیں جن کی مدد سے انہیں معلوم ہوا کہ آبِ زم زم کا کا ایک قطرہ عام پانی کے ایک ہزار قطروں میں شامل کیا جائے تو عام پانی میں بھی وہی خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں جو زم زم میں ہیں- ڈاکٹر ایموٹو جاپان میں قائم ہیڈ و انسٹی ٹیوٹ برائے تحقیق کے سربراہ ہیں اور آج کل مملکت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں- انہوں نے اپنے ایک لیکچر میں کہا کہ جاپان میں انہیں ایک عرب باشندے سے آبِ زم زم ملا جس پر انہوں نے متعدد تحقیقیں کی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

کنوارپن کی بحالی کا آپریشن

مہنگے علاقے کے ایک جدید کلینک میں نوجوان عرب خواتین ایسے آپریشن کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہی ہیں جس سے نہ صرف ان کی زندگی بدل سکتی ہے بلکہ شاید بچ بھی جائے۔آپریشن کا خرچہ سترہ سو پاؤنڈ ہے اور اس میں خطرے کی کوئی بات نہیں۔
یہ کلینک دبئی یا قاہرہ میں نہیں بلکہ پیرس میں واقع ہے اور وہاں موجود خواتین آپریشن کے ذریعے کنوارپن کی بحالی چاہتی ہیں۔
ایشیا اور عالم ِعرب میں شادی سے پہلے کنوارپن ختم ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین کی زندگی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔ شادی کے بعد یہ معلوم ہونے پر کہ وہ پہلے ہی مباشرت کی مرتکب ہو چکی ہیں انہیں قتل بھی کیا جا سکتا یا کم سے کم برادری سے تونکال ہی دیاجائےگا۔ ۔۔۔مزید

ڈی این اے کی مدد سے قدیم انسان کی شناخت

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سائبیریا سے ملنے والی ہڈی کو ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم انسان کی ایک نئی قسم کے طور پر شناخت کر لیا ہے۔

سائنسی جریدے نیچر میں ’ایکس وومن‘ کے نام سے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ہومینن نامی یہ انسان نما مخلوق وسطی ایشیا میں تیس ہزار سال سے لے کر اڑتالیس ہزار سال پہلے رہتی تھی۔ بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے فوسل سے حاصل ہونے والے مورثی مواد کی جانچ پڑتال کی ہے۔ جس کی مدد سے اس قدیم انسان کی جدید انسان اور انسان سے مشابہ مخلوق’ نیندر تھل‘ میں تمیز کرنے میں
۔۔۔مزید

مرد بھی خواتین کی طرح سوچتے ہیں

اگر آپ مرد ہیں تو ضروری نہیں کہ آپ کا دماغ بھی مردوں جیسا ہو یا اگر آپ خاتون ہیں تو بھی یہ ضروری نہیں کہ آپ کی سوچ نسوانی ہو۔ جی ہاں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کے سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کا ہر پانچواں مرد خاتون کی طرح سوچتا ہے جبکہ ہر دسویں خاتون کا دماغ مردوں جیسا ہوتا ہے۔ ان سائنسدانوں کے مطابق مردوں میں نسوانی دماغ کی موجودگی کا ایک ثبوت یہ ہے کہ وہ فیشن کی جانب مائل ہوگا اور اپنی معشوقہ کے بارے میں اپنے پیار کا برملا اظہار کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

دلکش خاتون کے روپ میں خطرناک کمپیوٹر وائرس

انٹرنیٹ کی سکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نےاکیلےانٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ فیمبٹ نامی وائرس ان کے کمپیوٹر کو خراب کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیمبٹ نامی وائرس خود کو خاتون ظاہر کرتا ہے اور فوری طور پر پیغام کے ذریعے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اس دوران صارف کے کمپیوٹر کو خراب کر سکتا ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق صارفین کو اس بات پر راضی کیا جاتا ہے کہ وہ ذاتی معلومات ظاہر کریں جس کے ذریعے انہیں دھوکا دیا جا سکے۔ یہ وائرس پہلی بار سنہ 2007 میں سامنے آیا تھا مگر اس کے بعد اسے زیادہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

یورپ میں پتھر دور کے انسان آدم خور تھے، ماہرین

آثار قدیمہ کے ماہرین کو جنوب مغربی جرمنی میں دریافت ہونے والی سات ہزار سال قدیم انسانی باقیات سے آدم خوری کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کی یہ رپورٹ آثار قدیمہ کے جرنل اینٹیکیوٹی رپورٹس میں جاری ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی دریافت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یورپ میں پتھر کے دور کے آغاز میں آدم خور موجود تھے۔ جرمنی کے ایک گاؤں ہرایکسیم سے دریافت ہونے والی پانچ سو انسانی کی باقیات کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ آدم خوری کا نشانہ بنے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

یادداشت میں بہتری لانے والے عوامل دریافت

امریکی طبی و نفسیاتی ماہرین نے دماغ کے سکون کی حالت میں یادداشت کو بہتر بنانے والے عوامل کا پتہ چلانے کا دعوی کیا ہے۔ لاس اینجلس میں کیڈارس سینائی میڈیکل سینٹر کے ماہر نیورو سرجن ایڈم حملیک نے بتایا کہ کئی ماہ کی تحقیق اور مطالعاتی جائزہ سے پتہ چلا کہ تھیٹا نامی لہریں انسان کے سکون اور آرام دہ حالت میں ہونے۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

پروٹین سے بھر پورغذا سے ہڈ یاں مضبوط    

ماہرین نے کہا ہے کہ جو بچے بچپن میں پیٹ بھر کر پروٹین پر مشتمل غذائیں کھاتے ہیں اور پھر کھیل کود کے بعد انہیں ہضم کرتے ہیں وہ بڑھاپے تک مضبوط ہڈیوں کے مالک بن جاتے ہیں۔ دودھ، انڈا،گوشت، پھل اور سبزیوں پر مشتمل خوراک بچوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق ہڈیوں کی مضبوطی ۔۔۔۔۔۔۔۔مزید ،

مچھلی کا تیل دماغی سستی دور نہیں کرتا، تحقیق    

جدید طبی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل پر مشتمل کیپسول اور سیرپ دماغ کی استعداد کو بڑھانے میں مدد گار ثابت نہیں ہوتے ۔ بڑھاپے میں ان گولیوں ، کیپسلز اور سیرپ سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔ اوایل ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں70 سے80 سال کے بزرگوں پر 2 سال تک مچھلی کے تیل اور اس میں شامل اومیگا تھری اجزاءکو چیک کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

سبزچائے کھانا ہضم ، دانتوں کومحفوظ بناتی ہے

ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا روزانہ ایک کپ پینے سے دانتوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے ’اینٹی مائکروبیئل مالیکولز‘ دانتوں کی حفاظت کے علاوہ مسوڑھوں کو بھی صحت مند بناتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سبز چائے کھانا ہضم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

 

پپیتے کے طبی فوائد    

مشرق میں پیدا ہونیوالا ایک عام پھل پپیتا مغرب میں بہت زیادہ اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پھل میں انٹی کیسز خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ محققین نے افزودہ رسولیوں کے خلاف پپیتا کی سرطان کش خصوصیات کے بارے میں دستاویزات مجمع کی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔مزید ،

گاجر کینسر کے خلاف تریاق 

ماہرین نے کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ گاجرکا استعمال نہ صرف کینسرکی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتا ہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں بھی ممدومعاون ثابت ہوا ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ایک ترجمان نے یہاں ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماہرین زراعت کی ایک ٹیم نے کئی سال تک کینسر زدہ چوہوں پرگاجر کے استعمال کی ۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

شہد اورخوشبو سے آنکھوں کا علاج

آنکھوں میں موتیا اتر آئے تو شہد، پیاز کا پانی اور کافور تینوں ملا کر سلائی سے آنکھو ں میں ڈالیں آرام آجائےگا۔ آنکھیں درد کر رہی ہوں تو پیاز کا پانی اور شہد ہم وزن ملاک آنکھوں میں ڈالیں، درد دور ہو جائیگا۔ ملیریا بخار میں شہد دو تولہ پانی میں حل کر صبح و شام پیتے رہیں اور بدن پر تیل کی مالش کریں ایک دو دن میں بخار اتر جائیگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

پھل اور سبزیاں سرطان سے بچائو میں مددگار 

عالمی سطح پرہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے بھرپور استعمال سے سرطان کے خطرے کومکمل طورپرختم کیا جاسکتا ہے۔اس تحقیق کومکمل کرنے کےلئے امریکہ میں 4 لاکھ 70 ہزار افراد کا تجزیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔مزید ،

د ماغی کمزوری دور کرنے کی گھریلو دوائیں

ڈاکٹروں کا قول ہے کہ تندرستی کی حالت میں جب خون کا دورہ باقاعدہ ہوتا ہے تو جسم اس کے ذریعہ سے غذائیں دماغ کے سامنے پیش کرتا ہے جن میں سے دماغ اپنے مطلب کی غذائیں چن لیتا ہے، مگر جب خون کا دورہ باقاعدہ نہ ہو تو دماغ کو بھی غذا پوری نہیں ملتی جس سے اس کی طاقت گھنٹے لگتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

روزانہ 16 گلاس پانی پئیں

پانی جسم کی بنیادی ضرورت ہے۔ اعضاء، اعصاب، نسوں، پٹھوں، غرض جسم کے ہر ہر حصے کیلئے پانی کی موجودگی ناگزیر ہے۔ جسم کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ دماغ میں 85 فیصد، خون میں 90 فیصد، پھٹوں میں 75 فیصد، گردوںمیں 82 فیصد اور ہڈیوں میں 22 فیصد پانی پایا جاتا ہے۔ مختلف اعضاءاور گلینڈز کا نظام اسی پانی کے اچھے اوصاف ہونے پر منحصر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

دوران حمل چھاتی کے سرطان کی وجوہات کا انکشاف

یونیورسٹی آف ایلینوس شکاگو کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دوران حمل چھاتی کے سرطان کی شدت میں اضافے کی وجوہات جان لی ہیں۔ وضح حمل کے بعد جب ماں کے جسم میں تبدیلیاں ہوتی ہیں تو اس دوران چھاتی کے سرطان سے متعلق خون کے خلیے متحرک ہونے لگتے ہیں جو خون میں سوزش سے متعلق جینز کی وجہ سے متحرک ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید 

بچوں کی صحت اور صفائی

بچے ہماری زندگی کا خوب صورت باب ہوتے ہیں ان کی صحت مند مسکراہٹ اور چمکتا دمکتا چہرہ ہی ہمارے چہرے پر مسکراہٹ کے پھول کھلا دیتا ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کے چہرے کی مسکراہٹ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ انہیں صفائی کے اصولوں سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

ہونٹوں کی خوبصورتی کیلئے سرجری

اسلام آباد : طبی ماہرین نے بدنما ہونٹوں کو سرجری کے ذریعے خوبصورت بنانے کا ایک نیا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت گردن کے ایک مخصوص حصے سے گوشت نکال کر ہونٹوں کی سرجری کر کے انہیں۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

لال مرچ کی تاثیر

ہمارے یہاں پکوان میں لال مرچ کے استعمال کا رواج اس قدر عام ہے کہ ہر چھوٹے بڑے گھر میں سالنوں اور ترکاریوں کے ساتھ مصالحے کے طور پر بہ افراط کھائی جاتی ہے۔ ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک یورپ، امریکہ، افریقہ، عرب، شام، ترکی وغیرہ میں کہیں بھی لال مرچ نہیں کھائی جاتی۔ پٹھان جیسی اکھڑ اور تندخو قوم بھی اس کے استعمال سے گریز کرتی ہے لیکن ہندوستان میں یہ حالت ہے کہ دونوں وقت کے کھانے۔۔۔۔۔۔۔مزید

انار تازہ خون کی فیکٹری
انار ایک بہت ہی مفید پھل ہے اللہ تعالیٰ نے انار کو تاجدار پھل بنایا ہے۔ کچھ لوگ انار کو محض اس لئے پسند نہیں کرتے کہ یہ ترش ہوتا ہے لیکن اس کی تمام اقسام ترش نہیں ہوتیں بلکہ انار کی بعض اقسام تو اپنے اندر شہد کی سی مٹھاس لئے ہوتی ہیں۔انار کا عمومی سائز ایک کینو کے برابر ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

جوڑوں کے درد کیلئے مفید ادویہ

ہمارے ہڈیوں کے جوڑ مختلف وجوہات کے باعث کمزوز ہو جاتے ہیں جن میں ناقص خوراک، ڈھلتی عمر اور مختلف وارثتی بیماریاں شامل ہیں ۔ تاہم یہ قطعی ممکن ہے کہ آپ ایسی خوراکوں کے ذریعے اپنی جوڑوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں جن میں تمام ضروری غذائی اجزاءموجود ہوں۔ آئیے آپ کو اس بارے میں چند اہم نکات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ میٹابولک کے عمل کی وجہ سے ہمارے جسم میں بہت بڑی مقدار میں فری ریڈیکل پیدا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

ہڈیوں کی بیماری کئی نسلوں تک منتقل ہوسکتی ہے

ماہرین طب نے کہا ہے کہ ہڈیاں ٹوٹنے اور ہڈیوں کی کمزوری کا مرض آنے والی کئی نسلوں تک منتقل ہوسکتا ہے۔ ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے اس مرض کو روکنے کیلئے بچپن میں ہی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس تحقیق پر کام کرنے والے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

جی سپاٹ‘ جنسی وہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

عورت کے جسم میں ’جی سپاٹ‘ یعنی وہ حصہ جو شہوانی جذبات ابھارنے کا باعث بنتا ہے کا تعین کرنے والے تحقیق کاروں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ اس مقام کا وجود محض وہم یا خام خیالی ہو سکتا ہے۔سیکس کے بارے میں ایک جریدے ’سیکچویل میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی اس میں اٹھارہ سو خواتین نے حصہ لیا تھا لیکن ان میں سے کسی کے جسم پر بھی ’جی سپاٹ‘ کی موجودگی کا ثبوت نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

رانوں کی پیمائش اور امراضِ قلب

ایک تحقیق کے مطابق وہ مرد اور خواتین جن کی رانوں کی محیط ساٹھ سینٹی میٹر سے زائد ہوتی ہے ان کے امراضِ قلب میں مبتلا ہونے اور انہیں جلدی موت آنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ڈنمارک کی ٹیم کی یہ تحقیق تین ہزار افراد کے تجزیے پر مشتمل ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد کی جلد موت یا امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات اس وقت بھی کم ہوتے ہیں اگر جسم کی چکنائی، تمباکو نوشی اور کولیسٹرول کو مدِ نظر رکھا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

 

موٹی رانیں اور کولہے بیماری سے بچاتےہیں

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کولہے اور ران پر اضافی چربی صحت کے لیے اچھی ہے اور یہ چربی دل اور ہاضمے کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کولہے پر اضافی گوشت مضر چکنائی کے مادے کو جمع کرتا ہے اور شریانوں کو بند ہونے سے روکتا ہے۔آکسفرڈ کے ماہرین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کمر پر اضافی گوشت ہونے کی بہ نسبت بڑے کولہے ہونا بہتر ہے کیونکہ کمر پر اضافی گوشت بیماریوں سے نہیں بچاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

مرد وں کیلئے خطرناک سات لمبی علاما ت

عموماً کسی بیماری کی صورت میں ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے یا اتنی تا خیر کر دیتے ہیں کہ معاملہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے طبی ماہرین کے مطابق خطرناک بیماریوں امراض قلب، کینسر، فالج اور ذیابطیس میں مبتلا ہو کر مردوں میں ہلاکت کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹروں سے رجوع نہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
کاربن ڈا ئی آ کسا ئیڈ انجیکشن سے وزن کم کیا جا سکتا ہے
ایک حالیہ تحقیق میں ثا بت ہو ا ہے کہ کاربن ڈ ا ئی آکسا ئیڈ گیس کو وزن کم کر نے کے لیے بھی استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔ اٹلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کاربن ڈا ئی آ کسا ئیڈ جسم کے خلیو ں میں جذ ب ہو کر چکنا ئی کو گھلا دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
موٹے افراد کے گردوں کو سخت خطرہ
ماہرین نے کہا ہے کہ گردوں کے امراض سے بچاوٴ کیلئے وزن پڑھنے پر کڑی نظر رکھنی چاہئے جبکہ کھانے پینے میں کمی ، ورزش یا سرجری کے ذریعے فالتو چربی نکلوانے سے گردوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ کلینکل جرنل آف امریکن سوسائٹی آف نیفرالوجی کے زیر اہتمام کروائی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق بتایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
چائے،کافی کا استعمال،ذیابیطس کے خطرات کم
آسٹریلیا کے ماہرین نے کہا ہے کہ چائے اور کافی کا استعمال ذیابیطس کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ کافی اور چائے پر ہونے والی فار انٹرنیشنل ہیلتھ یونیورسٹی آف سڈنی کے زیر اہتمام اس تحقیق میں 18 دیگر مطالعاتی رپورٹس بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

آکسیجن تھراپی سے سردرد کا علاج  

خوشبو ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آکسیجن تھراپی (طریقہ علاج) کے ذریعے سردرد کی مختلف اقسام کا شافی علاج ممکن ہے اور مریض کو مختلف قسم کی درد ختم کرنے والی ادویات سے نجات مل جائے گی۔ جرنل آف دی امریکہ میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

ایک اور مضر صحت کو لیسٹرول کی دریافت  

قدرت سائنسدانوں نے دل کی بیماری کا سبب والے ایک اورمضرصحت کو لیسٹرول کو دیافت کیاہے۔ اس سے قبل صرف ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کو خراب کولیسٹرول کے نام سے جانا جاتا تھا۔ لیکن اب معلوم ہواہے کہ لیپو پروٹین اے یا ایل پی اے بھی خراب کولیسٹرول کی قسم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید
 

 

 

 

 

Email to:-

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team