اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 

Email:-

Telephone:-  0300-6491308

 

 

 

تاریخ اشاعت17-06-2010

درود شریف ۔۔۔۔ ذریعہ سعادت دارین

کالم۔۔۔  علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال

 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھا تو اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ،اسکے دس گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں اور اس کے دس درجے بلند کر دئے جاتے ہیں ۔(نسائی شریف)
صلوٰة یعنی درود شریف کی حقیقت:لفظ ”صلوٰة“ لغت عرب اور شرع شریف میں کئی معنوں میں مستعمل ہے۔ مثلاً رحمت و برکت ، تعریف ،دعاءاور نماز وغیرھا ۔جب ”صلوٰة“ کا لفظ اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہو تو اس کا معنی رحمت و برکت عطا فرمانا اور تعریف فرمانا ہے ۔بخاری شریف میں حضرت ابو عالیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :فَھِیَ مِن ±ہُ عَزَّوَجَلَّ ثَنَاو ¿ُہ ± عَلَی ±ہِ عِن ±دَ ال ±مَلَائِکَةِ وَ تَع ±ظِی ±مُہ ¾۔یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ”صلوٰة “ (درود شریف ) کا معنی فرشتوں کے سامنے آپ ﷺ کی تعریف کرنا ہے اور آپ کی عزت و شان کو بڑھانا ہے ۔
لیکن جب لفظ صلوٰة بندوں کی طرف منسوب ہوتا ہے تو پھر اس کا معنی اللہ تعالیٰ سے نزول رحمت و برکت کی دعا ہے ۔
نماز کو بھی شرع شریف میں ”صلوٰة “ کہا جاتا ہے ،اس لئے کہ نماز میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت و برکت کا نزول فرماتا ہے اور بندہ اللہ تعالیٰ سے نزول رحمت و برکت کی دعا کرتا ہے یا اسلئے کہ درود شریف نماز کا ایک جزء(حصہ) ہے اور بسا اوقات کل کو جزءکا نام دے دیا جاتا ہے ۔
درود شریف ابراہیمی اور دیگر کلمات درود شریف:اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں نبی ﷺ پر درود اور سلام بھیجنے کا حکم دیا ہے، چنانچہ نماز کے اندر سلام کےلئے ”اَلسَّلَامُ عَلَی ±کَ اَیُّھَا النَّبِیُّ “کے کلمات اور درود کےلئے درود ابراہیمی کی تعلیم دی گئی ہے ۔لہٰذا نماز کے اندر صلوٰة و سلام کے یہ کلمات مسنون ہیں ۔ لیکن نماز سے باہر ان کلمات کی پابندی ضروری نہیں ۔جیسا کہ صحابہ کرام سے لیکر آج تک سب مسلمان نبی ﷺ کے نام مبارک کے ساتھ ”ﷺ“ کے کلمات درود شریف استعمال کرتے آئے ہیں اور احادیث مبارک میں درود ابراہیمی کے علاوہ دیگر الفاظ میں بھی درود و سلام کے کلمات وارد ہوئے ہیں ۔جیسا کہ امام شہاب الدین خفاجی فرماتے ہیں :کَانُو ±ا یَقُو ±لُو ±نَ فِی ± تَحِیَّتِہ الصَّلوٰةُ وَ السَّلَامُ عَلَی ±کَ یَا رَسُو ±لَ اللّٰہ ۔(شفا قاضی عیاض صفحہ454/3)
یعنی صحابہ کرام نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں تحفہ ¿ سلام پیش کرنے کےلئے عرض کیا کرتے تھے ۔اَلصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلَی ±کَ یَا رَسُو ±لَ اللّٰہ ۔اے اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول!(ﷺ)آپ پر (اللہ کی طرف سے ) صلوة و سلام نازل ہو۔اس مختصر گفتگو سے ان لوگوں کا مغالطہ ختم ہو گیا جو کہتے ہیں کہ درود شریف صرف درود ابراہیمی ہی ہے ۔اس مسئلہ کو مزید واضح کرنے کےلئے عرض کرتا ہوں کہ جس طرح نماز میں ثناءاور حمد کےلئے مخصوص الفاظ ہیں ،لیکن نماز سے باہر اللہ تعالیٰ کی ثناءاور حمد کے مخصوص الفاظ یا مخصوص زبان کی پابندی نہیں ،اس طرح نماز سے باہر درود شریف کےلئے بھی مخصوص الفاظ یا عربی زبان کی پابندی نہیں ۔مسلمان اردو ،فارسی اور انگریزی زبان میں بھی نبی علیہ السلام کی بارگاہ میں درود و سلام عرض کر سکتے ہیں ۔جیسا کہ ہر زمانے میں علماءامت ایسا کرتے رہے ہیں ۔
درود شریف کے فضائل و برکات:درود شریف کے فضائل و برکات بے شمار ہیں ۔درود شریف کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی برکت سے بندوں کو اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب ﷺ کا قرب حاصل ہوتا ہے ۔جیسا کہ حدیث بالا سے ظاہر ہے ۔ترمذی میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اَو ±لَی النَّاسَ بِی ± یَو ±مَ ال ±قِیٰمَةِ اَک ±ثَرُھُم ± عَلَیَّ صَلٰوةً۔یعنی قیامت کے روز مجھ سے سب سے زیادہ قریب یا میری شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار وہ ہو گا ۔جس نے مجھ پر سب سے زیادہ درود شریف پڑھا ہو گا۔
ابو داﺅد شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ؛مَا مِن ± اَحَدٍ یُّسَلِّمُ عَلَیَّ اِلَّا رَدَّ اللّٰہُ عَلَیَّ رُو ±حِی ± فَاَرُدَّ عَلَی ±ہِ السَّلَام۔یعنی جو بھی مجھے سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح کو اسکی طرف متوجہ فرمادیتا ہے حتیٰ کہ میں اس کا جواب دیتا ہوں ۔
سبحان اللہ !اس سے بڑھ کر امتی کی سعادت کیا ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حبیب حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ سلام پیش کرنے والوں کو سلام کا جواب خود ارشاد فرماتے ہیں ۔ترمذی شریف میں ہے ۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں ” میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں آپ پر بہت زیادہ درود شریف پڑھتا ہوں تو کتنا درود شریف مقرر کروں ۔فرمایا جتنا چاہو ۔میں نے کہا چہارم دن رات کا حصہ ؟ فرمایا جتنا چاہو لیکن اگر درود شریف بڑھا دو تو تمہارے لئے بہتر ین ہے، میں نے کہا آدھا حصہ؟ فرمایا جتنا چاہو لیکن اگر درود شریف بڑھا دو تو تمہارے لئے بہتر ہے ، میں نے عرض کیا دو تہائی حصہ؟ فرمایا جتنا چاہو لیکن اگر درود شریف بڑھا دو تو تمہارے لئے بہتر ہے ،میں نے عرض کیا میں سار ا دن رات در ود شریف ہی پڑھوں گا۔ فرمایا ۔اِذًا یَّک ±فِی ± ھَمَّکَ وَ یُکَفِّرُلَکَ ذَن ±بِکَ۔”تب تمہارے غموں کو کافی ہو گا اور تمہارے گناہ مٹا دے گا۔“
ترمذی شریف میں حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔”بڑا کنجوس وہ شخص ہے ،جسکے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود شریف نہ بھیجے۔“
ترمذی شریف میں ہی حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا :” دعا آسمان اور زمین کے درمیان ٹھہری رہتی ہے ۔اس سے کچھ اوپر آسمان کی طرف نہیں بڑھتی ،جب تک اپنے نبی ﷺ پر درود شریف نہ بھیجو ۔“
درود شریف سے متعلقہ چند مسائل:درود شریف باوضو ہو کر پوری توجہ اور نہایت ادب کے ساتھ پڑھنا چاہےے ، اگر چہ شرع شریف میں وضو کے بغیر بھی درود شریف پڑھنا جائز ہے ۔ درود شریف عمر میں ایک بار فرض عین ہے ۔اور ہر مجلس میں جہاں نبی ﷺ کا نام کیا جائے پہلی بار درود شریف پڑھنا واجب ہے اور اس کے بعد ہر بار درود شریف پڑھنا مستحب ہے ۔اس طرح نام اقدس لکھتے وقت درود شریف لکھنا ضروری ہے اور بعض علماءکے نزدیک واجب ہے اور درود شریف کی جگہ”ص یا عم یا صلعم“ وغیرہ مخفف کر کے لکھنا سخت حرام ہے ۔فرض نماز کے آخری قعدہ میں درود شریف سنت مو ¿کدہ اور بعض فقہاءکے نزدیک واجب ہے اور نفل نماز کے پہلے قعدہ میں بھی درود شریف سنت ہے ۔
کب درود شریف مستحب ہے؟:نبی کریمﷺ فرماتے ہیں :ہر وہ کلام جسے اللہ کے نام اور مجھ پر درود شریف سے شروع نہ کیا جائے تو وہ ناقص اور برکت سے خالی ہے ۔(جلاءالافہام لابن قیم)
اس حدیث کی رو سے ہر نیک کام سے پہلے درود شریف پڑھنا ،ذریعہ برکت ہے ۔فقہاءاسلام نے ان مقامات پر درود شریف کے استحباب کا ذکر کیا ہے۔ جمعہ کے دن ،جمعہ کی رات ،مسجد میں آتے اور جاتے وقت ،گھر میں داخل ہوتے وقت ،اذان کے وقت ،روضہ ¿ رسول ﷺ پر حاضری کے وقت، صفا اور مروہ پر ، خطبہ میں ،دعا سے پہلے اور بعد ،احرام باندھنے کے بعد ،ملاقات اور وداع کے وقت، وضو کے وقت ،وعظ سے پہلے اور بعد ،تعلیم و تعلم کے وقت خصوصاً حدیث کی تعلیم کے وقت ،منگنی اور نکاح کے وقت ،اذان میں اَش ±ھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا رَّسُو ±لَ اللّٰہ سننے پر ،ہر مجلس میں کم از کم ایک بار، جب کوئی چیز بھول جائے ،مسئلہ پوچھتے وقت ،فتویٰ لکھتے وقت اور تصنیف کے وقت۔
نبی کریم علیہ السلام حاضر و ناظر ہیں اور ہر جگہ سے خود درود شریف سنتے ہیں :اہل سنت و جماعت صیغہ ¿ خطاب کے ساتھ دور و نزدیک سے بارگاہِ نبوی ﷺ میں صلوٰة و سلام عرض کرتے ہیں ۔ کیوں کہ اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول ﷺ نورِ نبوت کے ذریعے ساری کائنات کا مشاہدہ فرما رہے ہیں ۔جبکہ کچھ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ شیطان کو تو کائنات کے ذرے ذرے کا علم حاصل ہے ،لیکن نبی اکرم ﷺ کو دیوار کے پیچھے کا بھی علم نہیں ۔ لہٰذا یہ لوگ اَلصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلَی ±کَ یَا رَسُو ±لَ اللّٰہ ۔ (اے اللہ کے رسول ! آپ پر درود و سلام ہو) کو ناجائز بلکہ شرک قرار دیتے ہیں ۔لہٰذاہم یہاں حضور نبی اکرم ﷺ کے حاضر و ناظر ہونے اور آپ کی بارگاہ میں صیغہ ¿ خطاب کے ساتھ درود شریف بھیجنے کے مختصردلائل پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : اِنَّا اَر ±سَل ±نٰکَ شَاھِدًا۔ ”بے شک ہم نے آپ کو شاہد (مشاہدہ کرنے والا) بنا کر بھیجا ہے ۔“(احزاب 45)
علامہ ابو السعود عمادی تفسیر ابو السعود میں فرماتے ہیں ۔ عَلٰی مَن ± بُعِث ±تَ عَلَی ±ھِم ± تُرَاقِبُ اَح ±وَالَھُم ± وَ تَشَاھِدُ اَع ±مَالَھُم ±۔جن کےلئے آپ کی بعثت ہوئی ہے ،ان کے لئے شاہد بنا کر بھیجا ہے ،آپ انکے حالات سے با خبر ہیں اور انکے اعمال کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :وَیَکُو ±نَ الرَّسُو ±لُ عَلَی ±کُم ± شَھِی ±دًا”اور رسول ﷺ تم پر گواہ ہوں گے ۔“اس کے تحت اہل سنت اور معترضین کی مسلمہ علمی شخصیت حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ تفسیر عزیز ی میں فرماتے ہیں :”یعنی رسول اللہ ﷺ اپنے نور نبوت سے ہر دیندار کے دین کو جانتے ہیں کہ دین کے کس درجہ کو پہنچا ہے اور اسکے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ اور کونسا حجاب اس کی ترقی میں مانع ہے ؟ پس حضور ﷺ تمہارے گناہوں کو ،تمہارے درجات ایمان کو ،تمہارے نیک و بد اعمال کو تمہارے اخلاص و نفاق کو پہچانتے ہیں اور شارح بخاری اور امام قسطلانی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔لَا فَر ±قَ بَی ±نَ مَو ±تِہ وَ حَیَاتِہ ، فِی ± مَشَاہَدَتِہ لِاُ مَّتِہ وَلِمَع ±رِفَتِہ بِاَح ±وَالِھِم ±،وَنِیَاتِھِم ± وَ عَزَائِمِھِم ± وَ خَوَاطِرِھِم ± وَ ذَالِکَ عِن ±دَہ ¾ جَلِیّ µ لَّا خِفَائَ بِہ ۔یعنی اپنی امت کا مشاہدہ کرنے اور امت کے حالات ،نیتوں ، ارادوں اور دل میں کھٹکنے والے امور کو جانتے ہیں آپ ﷺ کی حیات ظاہرہ اور وفات میں کوئی فرق نہیں ،یہ تمام امور آپ پر روشن ہیں ،کوئی شے آپ سے مخفی نہیں
حضرت ابو الدرداءرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :لَی ±سَ مِن ± عَب ±دٍ یُّصَلِّی ± عَلَیَّ اِلَّا بَلَغَنِی ± صَو ±تُہ ¾ حَی ±ثُ کَانَ ۔یعنی ”جو بندہ بھی مجھ پر درود شریف پڑھتا ہے تو اسکی آواز مجھے پہنچتی ہے ۔“(جلاءالافہام لا بن قیم 63)اس موقع پر صحابہ کرا م نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ کی وفات کے بعد بھی ؟ تو آپ نے فرمایا:اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَی ال ±اَر ±ضِ اَن ± تَا ±کُلَ اَج ±سَادَ ال ±اَن ±بِیَآئِ فَنَبِیُّ اللّٰہِ حَیّ µ یُر ±زَقُ۔ یعنی بیشک اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاءکرام کے اجسام کو کھانا حرام فرما دیا ہے ،اللہ کا نبی زندہ ہوتا ہے ،اسے رزق عطا کیا جاتا ہے ۔
مختصر دلائل بالا سے روز روشن کی طرح واضح ہو گیا کہ نبی کریم ﷺ حیات ظاہر میں اور وصال کے بعد میں بھی ساری کا ئنات کا مشاہدہ فرما رہے ہیں ۔ امت کے جسم و دل کے تمام اعمال سے مکمل واقف ہیں اور ہر جگہ سے اپنے امتیوں کا درود شریف سنتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ نماز میں پوری امت مسلمہ کو ۔اَلسَّلَامُ عَلَی ±کَ اَیُّھَا النَّبِیُّ۔ (اے نبی !(ﷺ)آپ پر سلام ہو )کے کلمات خطاب کے ساتھ سلام عرض کرنے کی تعلیم دی گئی ہے ۔
در مختار جلد اول میں ہے : وَیَق ±صِدُ بِاَل ±فَاظِ التَّشَھُّدِ ال ±اِن ±شَائَ۔اور نماز میںان الفاظ سے انشاءیعنی دعا ءکا ارادہ کرے اور امام شامی فرماتے ہیں :اَی ± لاَیَق ±صِدُ ال ±اَخ ±بَارَ وَال ±حِکَایَةَ لِمَا وَقَعَ فِی ال ±مِع ±رَاجِ مِن ±ہُ عَلَی ±ہِ السَّلَامُ وَ مِن ± رَّبِّہ ۔
یعنی ان کلمات میں معراج کے اس قصے کی نیت نہ کرے ، جو نبی علیہ السلام اور آپ کے رب کے درمیان ہوا اور امام غزالی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں :
وَاَح ±ضِر ± فِی قَل ±بِکَ النَّبِیَّ ﷺ وَشَخ ±صَہُ ال ±کَرِی ±مَ وَقُل ± اَلسَّلَامُ عَلَی ±کَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَح ±مَةُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ ¾۔یعنی اے نمازی ! تو اپنے دل میں نبی ﷺ کو حاضر و ناظر جان اور پھر کہہ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَی ±کَ اَیُّھَا النَّبِیُّ ۔اے نبی ﷺ آپ پر سلام ہو۔
تو نتیجہ واضح ہے کہ نماز کے اندر دنیا بھر کے مسلمانوں کےلئے صیغہ ¿ خطاب سے سلام پیش کرنا جائز و سنت ہے ،لہٰذا نماز سے باہر بھی جائز ہے ،ناجائز شرک ہر گز نہیں ۔
اللہ تعالیٰ کے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی ذات پر درود شریف پڑھنا سعادت دارین ہے ۔اس پر اعتراض کرنے والے خود محروم ہیں ۔ خوش نصیب ہر صیغہ سے درود شریف کی کثرت کر کے دین و دنیا اور قبر و حشر کا نور حاصل کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں کثرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق دے ۔آمین!
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team